• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm

دنیا بھر میں ماہ رمضان کا استقبال

شائع May 27, 2017

مسلمانوں کے سب سے مقدس مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے، اس ماہ میں عبادات اور نیکیوں کا اجر دیگر مہینوں کے مقابلے زیادہ ہوتا ہے، جس وجہ سے دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمان اپنی تمام تر توجہ عبادات پر مرکوز رکھتے ہیں۔

دنیا بھر کے مسلمانوں نے ماہ مبارک کا مذہبی عقیدت کے ساتھ استقبال کیا اور اپنی مذہبی اور ثقافتی اقدار کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ماہ میں روزہ رکھنے کی تیاریاں کیں۔

پاکستان میں ماہ مقدس کا آغاز کل بروز اتوار (28 مئی) سے ہوگا، یہاں چند ممالک میں موجود مسلمانوں کی رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے تصاویر پیش کی جارہی ہیں۔

بیت المقدس میں بچے رمضان المبارک کی آمد کی خوشیاں مناتے ہوئے — فوٹو/ اے ایف پی

سنگا پور کی ایک مسجد میں مسلمان نماز تراویح ادا کر رہے ہیں — فوٹو/ رائٹرز

رمضان کے آغاز پر کابل میں مٹھائی کی دکان پر مزیدار اشیاء تیار کی جارہی ہیں — فوٹو/ رائٹرز

تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے نراتھی وت کی ایک مسجد میں مسلمان نماز ادا کر رہے ہیں — فوٹو/ اے ایف پی

پیرس کی جامع مسجد میں مسلمان باجماعت نماز ادا کر رہے ہیں — فوٹو/ اے ایف پی

الجزائر کا ایک باشندہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مٹھائیاں بنانے میں مصروف ہے— فوٹو/ اے پی

بھارت کے شہر الہ آباد میں مسلمان خاتون اسٹال سے کھجوریں خرید رہی ہے — فوٹو/ اے ایف پی

شامی دار الحکومت دمشق کے مشرقی علاقے میں ایک شخص مٹھائی تیار کر رہا ہے — فوٹو/ اے ایف پی

فلسطین کے شہر غزہ سٹی میں ایک شخص رمضان کی آمد پر 'رمضان لائٹ' خرید رہا ہے  جبکہ اس کا زخمی بیٹا اس کی گود میں ہے — فوٹو/ اے ایف پی

کراچی کے ایک بازار میں کچھ لوگ افطار کے لیے کھجوریں خرید رہے ہیں — فوٹو، اے ایف پی

لیبیا کے شہر بن غازی کی مارکیٹ میں کچھ لوگ سحر و افظار کے لیے سامان خرید رہے ہیں — فوٹو/ رائٹرز

نائجیریا کے شہر لاگوس کی مسجد کے باہر ایک شخص اسٹال لگائے ہوئے ہے — فوٹو/اے ایف پی

کویتی باشندہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اپنی دکان کو سجا رہا ہے  — فوٹو/ اے ایف پی

نیویارک کے علاقے بروکلن میں ایک مسلمان خاتون پھل و دیگر اشیاء خرید رہی ہیں  — فوٹو/رائٹرز

انڈونیشیا میں خواتین نماز میں مشغول ہیں — فوٹو/اے ایف پی