• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہواوے کے ڈبل کیمرہ والے موبائل فروخت کے لیے پیش

شائع May 26, 2017
—فوٹو: ہواوے
—فوٹو: ہواوے

چینی کمپنی ہواوے نے بالآخر اپنے 2 اسمارٹ فونز نووا 2 اور نووا 2 پلس فروخت کے لیے پیش کردئیے، کمپنی نے انہیں پیش کرنے کا اعلان گزشتہ برس کیا تھا۔

کمپنی کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کیے گئے ڈوئل ریئر کیمرہ کے حامل دونوں اسمارٹ فونز کی خاص بات یہ کہ ان کی تیاری میں دو موبائل کمپنیزکی ٹیکنالوجی اور ماہرین نے کام کیا۔

ہواوے نے ان موبائل کو تیار کرنے میں اپنی ہی دوسری کمپنی آنر کی ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ حاصل کیا۔

فروخت کے لیے پیش کیے گئے دونوں اسمارٹ فونز میں 20 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ ہے، جب کہ فرنٹ کیمرہ کو ایچ ڈی کا بیک اپ بھی حاصل ہے۔

#یہ بھی پڑھیں: ہواوے کا سام سنگ اور ایپل کو ٹف ٹائم

دونوں موبائلز میں 8 میگا پکسل کے سینسرز کے ساتھ 12 میگا پکسل کیمرہ ہے، جب کہ اس میں زوم کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔

—فوٹو: ہواوے
—فوٹو: ہواوے

ہواوے نووا 2 کی اسکرین ڈسپلے 5 انچ جب کہ ہواوے نوا 2 پلس کی 5.5 انچ ہے، جن کا ریزولیوشن 1080x 1920 ہے۔

دونوں موبائلز میں 4 جی بی ریم ہے، مگر دونوں میں اسٹوریج کرنے کی سہولت مختلف ہے، نووا 2 میں 64 جی بی اسٹوریج، جب کہ نووا 2 پلس میں 128 جی بی اسٹوریج کی سہولت میسر ہوگی۔

مزید پڑھیں: اسمارٹ فون کون سا اچھا؟ ہواوے یا سام سنگ؟

دونوں موبائل سیٹس میں بلیو ٹوتھ، وائی فائی اور ہیڈ فون، سمیت دیگر تمام سہولیات بھی ہیں، جب کہ انہیں 5 مختلف رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

بلیک، بلیو، گرین، گولڈ اور روز گولڈ میں پیش کیے موبائل فونز کی قیمت ترتیب وار 2499 اور 2899 چینی ین رکھی گئی، جو پاکستانی تقریبا 25 سے 29 ہزار روپے بنتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024