• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm

'امریکی آرہے ہیں'، بن لادن کےآخری کلمات

شائع May 26, 2017

القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے قتل کے 6 سال بعد اپنی خاموشی توڑ دی اور 2 مئی 2011 کی رات کو ہونے والے امریکی حملے کی مختصر تفصیل بیان کردی۔

اسامہ بن لادن کی چوتھی بیوی امل نے کیتھی اسکاٹ کلارک اور ایڈرین لیوی کو ان کی کتاب ’دی ایگزائل: اسامہ بن لادن کی لڑائی‘ کے لیے اپنی آپ بیتی بیان کی۔

برطانوی جریدے ’دی سن‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق امل نے بتایا کہ جس وقت امریکیوں نے ان کے گھر پر حملہ کیا، اس وقت اسامہ بن لادن، ان کی 3 بیگمات (امل، خیرہ، صیحام) اور ان کے 7 بچے ان کے ساتھ تھے۔

امل نے بتایا کہ وہ اور اسامہ بن لادن ہیلی کاپٹر کی آواز سے خوفزدہ ہو کر اٹھ گئے، انہوں نے بتایا کہ القاعدہ چیف نے اپنے گھر والوں سے کہا ’امریکی آ رہے ہیں‘ جس کے فوری بعد ایک روز دار دھماکا ہوا۔

مزید پڑھیں: حقانی کا مضمون، بن لادن کی ہلاکت کی کہانی پھر زندہ

امل نے بتایا کہ جیسے ہی گھر کے دروازے پر دھماکا ہوا تو اسامہ بن لادن نے گھر والوں سے کہا ’وہ مجھے لینے آئے ہیں آپ لوگوں کو نہیں‘۔

اسامہ بن لادن نے تمام گھر والوں کو گھر کے زیر زمین حصے میں جانے کا کہا جبکہ خود اپنے کمرے ہی میں موجود تھے۔

امل نے بتایا کہ 'انہوں نے اسامہ بن لادن سے کہا کہ ہمارے کسی اپنے نے ہمارے ساتھ غداری کی ہے'۔

اسامہ بن لادن کی بیوی نے انکشاف کیا کہ ان امریکی فوجیوں میں سے ایک فوجی عربی زبان جانتا تھا جس نے بالکونی میں چھپے ہوئے ان کے 22 سالہ بیٹے خالد کو بلایا جس کے بعد اس نے خالد کو قتل کر دیا۔

امل نے بتایا کہ امریکی نیوی سیل کے اہلکار جب اسامہ کے کمرے میں داخل ہوئے تو وہ اپنے شوہر کے دفاع میں سامنے آگئیں جس کے بعد امریکی فوجی نے ان کی ٹانگ پر گولی ماری جس کے بعد دیگر امریکی فوجی بھی اس کمرے میں داخل ہوئے اور اسامہ بن لادن کو قتل کردیا۔

امریکی فوجیوں نے اسامہ بن لادن کے گھر والوں کو ان کی شناخت کرنے کے لیے کہا جس پر تمام گھر والوں نے ان کی تصدیق کی جس کے بعد امریکی فوجی اسامہ بن لادن کی لاش کو گھسیٹتے ہوئے لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اسامہ تک کیسے پہنچا: ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ

واضح رہے کہ امریکی نیوی سیل 6 کے کمانڈوز نے یکم اور 2 مئی 2011 کی درمیانی شب پاکستانی علاقے ایبٹ آباد کے ایک کمپاؤنڈ میں کارروائی کی جس کے بعد انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دنیا کے انتہائی مطلوب دہشت گرد اور القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کر دیا ہے۔

امریکی کمانڈوز کارروائی کے بعد اسامہ بن لادن کی لاش کو بھی اپنے ہمراہ لے گئے تھے جبکہ واپس جاتے ہوئے فوجیوں نے اپنا ایک ہیلی کاپٹر تباہ کردیا تھا۔


کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024