• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

میانوالی: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

شائع May 25, 2017
طیارے میں سوار پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا—فوٹو: ڈان نیوز
طیارے میں سوار پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا—فوٹو: ڈان نیوز

میانوالی: پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ صوبہ پنجاب کے شہرمیانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا۔

ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق F-7PG طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ میانوالی کے قریب وہ گر کر تباہ ہوا۔

بیان کے مطابق طیارے میں سوار پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

طیارہ گرنے کے نتیجے میں کسی مکان کے متاثر یا عام شہری کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: پاک فوج کے مشاق طیارے کی کریش لینڈنگ

ترجمان فضائیہ کے مطابق طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈکوارٹرز کی جانب سے انکوائری بورڈ کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

ضلع جھنگ کے علاقے اٹھارہ ہزاری کے قریب میراج طیارے کو پیش آنے والے اس حادثے میں بھی پائلٹ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Yasir May 26, 2017 03:16pm
Every few years a plan crashes. Many young pilots have lost their lives. How long we have to keep counting Shaheeds(instead of focusing on the real issue)? This must stop and it must be investigated why this kind of incidents keep happening on regular basis.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024