• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

خاتون اسرائیلی وزیر کے ’لباس‘ پر تنقید

شائع May 23, 2017
اسرائیل کی خاتون وزیر ثقافت مری ریگیو—۔
اسرائیل کی خاتون وزیر ثقافت مری ریگیو—۔

رواں سال فرانس میں منعقد ہونے والے فیشن اور فلمز کے سب سے بڑے میلے کانز میں دنیا بھر سے مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

اس دوران کانز فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر بےشمار خوبصورت خواتین نے واک کرکے داد وصول کی، تاہم اس موقع پر ایک لباس ایسا رہا جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

یہ لباس زیب تن کرنے والی خاتون اسرائیل کی وزیر ثقافت مری ریگیو تھیں جن کا لباس یروشلم کا منظر پیش کررہا تھا۔

مری ریگیو کے گاؤن کے دامن میں یروشلم کے کئی مناظر پرنٹ کیے گئے تھے، جن میں مغربی دیوار اور قبۃ الصخرہ یعنی 'ڈوم آف دی راک' (Dome of the Rock) کی تصاویر نمایاں تھیں۔

اسرائیلی وزیر کے اس انداز کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

صارفین نے انٹرنیٹ پر اس لباس کو فوٹوشاپ کرکے اسے مغربی کنارے اور غزہ میں ہونے والے بم دھماکوں کے مناظر کی تصاویر کے ساتھ پوسٹ کیا۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا ’اسرائیلی وزیر ثقافت مری ريگیو نے کانز میں اشتعال انگيز لباس زیب تن کیا، کسی نے انٹرنیٹ پر اس مسئلے کی تلافی کر دی ہے‘۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق کانز میں پہنے گئے اپنے اس لباس کے بارے میں مری ریگیو کا کہنا تھا کہ 'يروشلم اسرائیل کا دائمی دارالحکومت ہے'۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا، 'رواں سال ہم آزادی اور يروشلم کے انضمام کے 50 سال کا جشن منا رہے ہیں، میں اس تاریخی دن کا جشن فن اور فیشن کے ذریعے منانے میں فخر محسوس کرتی ہوں۔'

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024