• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
شائع May 23, 2017 اپ ڈیٹ May 25, 2017

ریو ڈی جنیرو میں کراچی کا سی ویو

اورین زیرہ

ویسے تو کراچی اور ریو ڈی جنیرو میں کوئی خاص مماثلت محسوس نہیں ہوتی تھی۔ مگر ریو اور کراچی کی سیر کرنے بعد معلوم ہوا کہ دونوں شہروں میں کافی یکسانیت ہے۔ دونوں میٹرو پولیٹن شہر ساحلی کناروں پر آباد ہیں اور دونوں ہر کسی کو اپنے ساحلی کناروں پر آ کر زندگی کو قریب سے دیکھنے کی دعوت دیتے ہیں۔

میں نے یہاں، کراچی کے سی ویو اور ریوڈی جنیرو کےاپانما کے سمندر، ان کی لہروں، ریت، اور آسمان، جو کہ دونوں میں ہی یکساں ہیں، کا بغور مشاہدہ پیش کیا ہے۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں یہ دونوں شہر ملاقات کرتے ہیں، وقت گزارتے یں اور باتوں کے سلسلے چلتے ہیں۔

میں نے کراچی اور اس کے ساحلی کناروں پر کافی وقت گزارا ہے۔ جب میں ریو اور اس کے پانیوں کو دیکھنے گئی اور وقت گزارا تو ایسے کئی طویل اور قلیل لمحے، یا منظر کہیے، دیکھے جنہوں نے مجھے کراچی کے سی ویو کی یاد دلا دی۔

جس طرح ساحلوں پر لہریں آ کر ٹکراتی ہیں اور پھر واپس سمندر کو لوٹ جاتی ہیں، انہی لہروں کی طرح چند لمحے یادوں میں ٹکرا رہے تھے اور کراچی میں دیکھے لمحوں کی یاد تازہ کر رہے تھے۔ اس سے پہلے کہ وہ لمحے بھی لہروں کی طرح لوٹ جاتے میں نے انہیں تصاویر میں قید کرنے کی کوشش کی۔

لمحے کبھی محض اشارے کی صورت میں تھے، یا لوگوں کے کھڑے اور بیٹھنے کے طرز انداز میں، یا پھر محض تاثرات میں چھپے تھے۔ ان لمحوں اور اس کے ساتھ پاؤل ولریرے کی نظم نے مجھے اس پروجیکٹ پر کام کرنے کے لیے مجبور کر دیا۔

ہر موقعے پر سمندر اپنے ساتھ لے آتا ہے،

کچھ ایسے قیمتی پل، گہرائی سے محسوس کرنے کو:

کہ جن میں دیوتاؤں کو بھی قرار آتا ہوگا۔



نیلی ہیں کرسیاں ریو میں تو کراچی میں خاتون ہے نیلے کپڑوں میں ملبوس/ نارنگی رنگ کے پھول کھلے ہیں چھتری پر اگر یہاں تو وہاں نارنگی رنگ کی تھیلی ہے تھامی اس خاتون نے۔


اپانما، ریو.
اپانما، ریو.

سی ویو، کراچی.
سی ویو، کراچی.

بینگنی رنگ ہے گڑیا کے بالوں کا، تو بینگنی رنگ کے کپڑے اس لڑکی کی/ جس طرح لڑکیاں کھڑی سمندر کو دیکھ رہی ہیں، کیا خوب مشابہت رکھتی ہیں ایک دوسرے سے۔


اپناما، ریو.
اپناما، ریو.

سی ویو، کراچی.
سی ویو، کراچی.

ہاتھ پیچھے باندھے کھڑے غور و فکر میں مصروف دو نوجوان۔


اپانما، ریو.
اپانما، ریو.

سی ویو، کراچی.
سی ویو، کراچی.

باہیں گھٹنوں کے گرد باندھے بیٹھے سمندر جیسی گہرائیوں میں ڈوبی سوچیں


اپانما، ریو
اپانما، ریو

سی ویو، کراچی.
سی ویو، کراچی.

زرد ہے فٹ بال یہاں، وہاں ہے زرد رنگ کی بالٹیاں/ دونوں ہیں منتظر گاہکوں کے، دونوں کچھ بیچنے کے لیے ہی تو بیٹھے ہیں۔ ساحل کو کسی کا ذرائع آمدن بنتے بھی دیکھا ہم نے۔


اپانما، ریو.
اپانما، ریو.

سی ویو، کراچی.
سی ویو، کراچی.

نارنگی رنگ کی اس کی ٹوپی ہے، تو نارنگی رنگ کا سنگار اونٹ کا / سرمئی اور سفید اس کا کمبل ہے اور سرمئی اور سفید اونٹ والے کے سر پر لپٹا ایک بڑا رومال ایک آدمی کا۔


اپانما، ریو.
اپانما، ریو.

سی ویو، کراچی.
سی ویو، کراچی.

یہاں پہاڑیوں کی چوٹی وہاں اونٹ کی چٹان سی پیٹھ


اپانما، ریو.
اپانما، ریو.

سی ویو، کراچی.
سی ویو، کراچی.

کیا بوڑھا کیا بچہ، دونوں کے ہاتھ ایک ہی طرح ہوا میں ہیں اور دونوں ایک دوسرے کی طرح مست لہروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں


سی ویو، کراچی.
سی ویو، کراچی.
اپانما، کراچی.
اپانما، کراچی.

وہاں سبز بوتل ہے جو سرخ بیک لائٹ پر اٹکی ہے/ یہاں سبز رنگ کی ربن لڑکی کی کمر پر بندھی ہے اور سرخ کرسی قریب خالی پڑی ہے۔


سی ویو، کراچی.
سی ویو، کراچی.
اپانما، کراچی.
اپانما، کراچی.

سر کو اپنے ہاتھ پر ٹکائے ہوئے ہے کوئی تو کوئی اپنا ہاتھ سر پر رکھنے والا ہی ہے


سی ویو، کراچی.
سی ویو، کراچی.
اپانما، ریو.
اپانما، ریو.

وہاں بینگنی رنگ کا اسکارف ہے اور یہاں بینگنی رنگ کے بال


سی ویو، کراچی.
سی ویو، کراچی.
اپانما، ریو.
اپانما، ریو.

ساحل پر گیند سے نہ کھیلا جائے ایسا کہاں ممکن ہے


اپانما ریو.
اپانما ریو.
سی ویو، کراچی.
سی ویو، کراچی.

چلو کہ کہیں چلتے ہیں


سی ویو، کراچی.
سی ویو، کراچی.
اپانما، ریو.
اپانما، ریو.

شوخ رنگوں کے کپڑے پہن کر آئے ہیں ساحل پر


سی ویو، کراچی.
سی ویو، کراچی.
اپانما، ریو۔
اپانما، ریو۔

سمندر کی ہواؤں سے الجھتے بال


سی ویو، کراچی
سی ویو، کراچی
اپانما، کراچی.
اپانما، کراچی.

سفید کپڑوں میں ملبوس، دو آدمی، لہروں کے درمیان ساحلِ سمندر سے شاید اور بھی قربت چاہتے ہیں


سی ویو، کراچی.
سی ویو، کراچی.
اپانما، ریو.
اپانما، ریو.

انگلش میں پڑھیں۔


اورین زیرہ فرانسیسی فوٹوگرافر اور لکھاری ہیں اس کے ساتھ سیرو سیاحت کا بھی شوق رکھتی ہیں۔ اورین پاکستان، ہندوستان اور افغانستان میں کام کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ وہ اس وقت کراچی میں مقیم ہیں۔


اورین زیرہ

اورین زیرہ فرانسیسی فوٹوگرافر اور لکھاری ہیں اس کے ساتھ سیرو سیاحت کا شوق رکھتی ہیں۔ اورین پاکستان، ہندوستان اور افغانستان میں کام کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ اس وقت کراچی میں مقیم ہیں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (8) بند ہیں

جاوید شیخ May 23, 2017 11:22am
bohat khoobsurat manzar kashi ki hai aap na or kamal ke alfaz chunay hain. bohat behtareen article hai.
Raja Bilal May 23, 2017 02:25pm
Very Welldone Orion.
Muhammad Farrukh Tabassum May 23, 2017 02:55pm
Kuch log kafi aam c cheezon ko baht khas bna dety hen, jesa ka ye photographer.
KHAN May 23, 2017 06:45pm
السلام علیکم: کوئی مانے یا نہ مانے مگر کلفٹن کراچی کا آدھا ساحل ہم سے چھین چکا ہے۔۔۔ کلفٹن (جس کو پرانے لوگ ہوا بندر کہتے تھے) کا آغاز شریں جناح کالونی سے ہوتا تھا مگر اب وہاں مٹی کے تودے کھڑے ہیں اور لوگ وہاں سیر و تفریح نہیں کرسکتے۔ خیرخواہ
HASAN RAZA May 24, 2017 12:14pm
Very Nice Comparison
Kamran Khan May 24, 2017 12:29pm
Welldone Orion --keep it up
Muhammad Arshad May 24, 2017 02:56pm
good one
akbar bhutto May 25, 2017 02:06pm
wow amazing, [email protected]