• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میرا کے روپ میں چھپی وینا ملک

شائع May 22, 2017 اپ ڈیٹ May 23, 2017
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ماضی میں اسکینڈل کوئین کے نام سے شہرت رکھنے والی وینا ملک اور میرا کا موازنہ کیا جائے تو شاید ہی کوئی شخص ان کے حوالے سے کوئی درست فیصلہ کرسکے۔

تاہم اب وینا ملک ایسا روپ و راستہ اختیار کرنے والی ہیں، جس سے ان میں اور میرا میں فرق کرنا مشکل بن جائے گا۔

خبریں ہے کہ اداکارہ وینا ملک نجی ٹی وی چینل بول میں ایک کامیڈی شو کرنے والی ہیں، جس میں وہ اداکارہ میرا سمیت دیگر اداکاراؤں اور سیاستدانوں کی پیروڈی کرتی نظر آئیں گی۔

اداکارہ وینا ملک نے اپنے فیس بک پیج پر میرا کے روپ میں ایک کامیڈی ویڈیو کلپ جاری کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ’میرے عزیز وطنو‘ پروگرام میں نظر آئیں گی۔

وینا ملک کی جانب سے اپنے ٹوئیٹر اور فیس بک پر جاری کی گئی ایک تصویر سے لگتا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں بول ٹی وی میں رمضان شو بھی کرنے جا رہی ہیں۔

وینا ملک نے اپنے سوشل اکاؤنٹس پر اپنی آواز میں ایک نعت بھی جاری کی، وینا ملک 22 مئی کو اپنے ٹی وی شو کے سیٹ سے بھی فیس بک پر لائیو ہوئیں اور اپنے مداحوں کو اپنے سیٹ اور شو کے حوالے سے آگاہ کیا۔

خیال رہے کہ اس وقت وینا بول ٹی وی نیٹ ورک کے ٹی وی چینل پاک نیوز کے سیاسی کامیڈی شو’دل پہ مت لے یار‘ کا بھی حصہ ہیں، جس میں وہ مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت اداکاراؤں کی پیروڈی کرتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024