• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

عامر خان مقبولیت میں نریندر مودی سے بھی آگے

شائع May 22, 2017
دنگل کی کامیابی کے بعد ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا—فوٹو: شٹر اسٹاک
دنگل کی کامیابی کے بعد ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا—فوٹو: شٹر اسٹاک

ویسے تو بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا آپس میں کوئی موازنہ نہیں، تاہم کئی ایسے معاملات ہیں، جن میں عامر خان نے اپنے ہی ملک کے وزیر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ایسے ہی کاموں میں سے ایک کام چین کی سوشل ویب سائیٹ ویبو بھی ہے، جہاں پر نریندر مودی کے مقابلے عامر خان کے مداحوں کی تعداد زیادہ ہے۔

ویبو پر عامر خان کے مداحوں کی تعداد 65 لاکھ سے بھی زیادہ ہے، جو بھارتی وزیر اعظم کے مقابلے چار گنا زیادہ ہے، کیوں کہ ویبو پر بیچارے نریندر مودی کے مداحوں کی تعداد صرف 16 لاکھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان پاکستان چلے جائیں

ویبو پر51 سالہ عامر خان کے مداحوں میں حالیہ ہفتوں میں دگنا اضافہ ہوا، کیوں کہ ان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ نے چین میں کئے نئے ریکارڈ قائم کیے، جو چین میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی بھارتی فلم بن چکی ہے۔

دنگل نے چین میں 100 ملین ڈالر کی حد عبور کرلی ہے، جب کہ فلم کی کمائی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

چین میں نمائش کے بعد دنگل فلم ویبو پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا، اور صارفین نے LetsWrestleDad# کا لفظ 25 کروڑ 80 لاکھ بار استعمال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: عامر خان کی نئی فلم ہولی وڈ کی نقل؟

چین میں جہاں دنگل فلم نے کامیابی حاصل کی، وہیں اس فلم کے ذریعے عامر خان کو لاکھوں نئے چینی مداح بھی ملے، کئی چینی افراد نے پہلی بار عامر خان کی فلم دیکھی، اور مسٹر پرفیکٹ کے مداح بن گئے۔

کئی صارفین نے فلم دیکھنے کے بعد سوشل ویب سائیٹ ویبو پر لکھا کہ وہ پہلی بار عامر خان کی فلم دیکھتے وقت اپنے آنسوؤں اور جذبات کو روک نہیں پائے، عامر خان سچ میں حقیقی کرداروں کے اداکار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024