• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ملالہ پر حملہ 'طے شدہ' تھا، رکن اسمبلی مسرت احمد زیب

شائع May 22, 2017
رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب—۔فوٹو/ بشکریہ مسرت احمد زیب توئٹر
رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب—۔فوٹو/ بشکریہ مسرت احمد زیب توئٹر

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے اردو اخبار 'امت' کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی پر حملے کو پہلے سے 'طے شدہ' قرار دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والی رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے ایک انٹرویو کے دوران الزام عائد کیا کہ ' ملالہ پر حملہ اسکرپٹڈ تھا'۔

واضح رہے کہ نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی پر 2012 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے سوات میں حملہ کیا گیا، جس کے بعد سے وہ بیرون ملک مقیم ہیں اور اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے بعدازاں اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، 'ملالہ کو سر میں گولی ماری گئی، لیکن سوات میں ہونے والے سی ٹی اسکین کے دوران کوئی گولی نہیں پائی گئی، لیکن بعد میں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) پشاور میں ان کے سر میں ایک گولی پائی گئی'.

مسرت احمد زیب نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے ملالہ کی کہانی 'گھڑنے' والے طبی عملے کو بھی سہولیات فراہم کیں، ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے ساتھ ملالہ کا سی ٹی اسکین کرنے والے طبی عملے کو بھی حکومت کی جانب سے پلاٹس فراہم کیے گئے۔

بعدازاں اپنی بات کو ثابت کرنے کے لیے انھوں نے اپنے ایک اور پیغام میں الزام عائد کیا کہ جب ملالہ نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) اردو کے لیے 'گل مکئی' کے نام سے ڈائری تحریر کی تو اُس وقت وہ لکھنا یا پڑھنا نہیں جانتی تھیں۔

مزید پڑھیں: ملالہ کی ڈائری

واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی کو اُس وقت بین الاقوامی شہرت حاصل ہوئی جب انہوں نے 'گل مکئی' کے قلمی نام سے برطانوی نشریاتی ادارے کی اردو ویب سائٹ پر جنگ بیتی کو اپنے انداز میں پیش کرنا شروع کیا، بعد ازاں ملالہ یوسفزئی کو اسی ویب پوسٹس پر نہ صرف شہرت ملی بلکہ کئی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

تحریک انصاف کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شفقت محمود نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ پارٹی 2014 میں مسرت احمد زیب سے لاتعلقی اختیار کرچکی ہے۔

شفقت محمود نے بتایا کہ 2014 کے اسلام آباد دھرنے کے دوران ارکان قومی اسمبلی مسرت احمد زیب، گلزار احمد اور سراج محمد نے پارٹی قواعد کی خلاف ورزی کی تھی۔

انھوں نے مزید بتایا، 'پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا، لیکن ان ارکان نے پارٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسمبلی اجلاس میں شرکت کی'.

پی ٹی آئی ترجمان نےواضح کیا کہ پارٹی کا مسرت احمد زیب اور ان کے کسی بھی بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر مسرت احمد زیب کی پارٹی اب بھی پاکستان تحریک انصاف درج ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai May 23, 2017 01:51am
پی ٹی ائی کی ایم این اے اج یہ باتیں کیوں کررہی ھیں اگر انکو یہ سب معلوم تھا تو پہلے کیوں نہیں بتایا ایم این اے بیچاری کو یہ بھی نہیں معلوم کہ سوات ہسپتال میں ملالہ کا کوئی سٹی سکین نہیں ھوا تھا ابتدائی طبی امداد کے فورا بعد انکو بذریعہ فوجی ہیلی کاپٹر راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا ایم این اے پشاور کا زکر کررہی ھے جو انکی بات غلط ثابت ھونے کیلئے کافی ھے ایم این اے صاحبہ نے ان لوگوں کا نام نہیں لیا جنکو پلاٹ دیئے گئے ھیں ملالہ یوسفزئی پر طالبان نے حملہ کیا تھا جنکی باقائدہ انہوں نے زمہ داری قبول کی تھی طالبان اج بھی اپنے دعوے پر قائم ھیں ایم این اے صاحبہ کو خبروں میں رہنے کیلئے کوئی اور ایشو نکالنا چاہئے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024