• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

خیبر ایجنسی میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق

شائع May 22, 2017

وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے فاٹا کی خیبر ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے اکاخیل میں امن کمیٹی کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے، جن کی شناخت زر ولی خان (کمیٹی سربراہ)، نورخان، حمید خان، امیر نواز اور لیویز اہلکار عبدالمنان کے نام سے کی گئی۔

دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع کی جانب رواں ہوگئیں اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:خیبر ایجنسی میں دھماکا، تین رضاکار ہلاک

خیبر ایجنسی افغان سرحد کے ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقے میں وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں سے ایک ہے.

پاک افغان سرحد پر ان قبائلی علاقوں میں فوج متعدد آپریشنز کر چکی ہے جس کے بعد یہاں سیکیورٹی صورتحال بہتر کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر ایجنسی: سرکاری اسکول دھماکے سے تباہ

خیبر ایجنسی میں گذشتہ 2 برس میں 2 آپریشن خیبر-ون اور خیبر-ٹو کیے گئے جبکہ شمالی وزیر ستان میں جون 2014 سے آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024