• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کانز ریڈ کارپٹ ایشوریا کے نام

شائع May 20, 2017

وہ آئی، اُس نے دیکھا اور فتح کرلیا! 16ویں کانز فلم فیسٹیول کے تیسرے دن میں جلوے بکھیر کر ایشوریا رائے نے ثابت کردیا کہ انھیں کانز کی ملکہ کیوں کہا جاتا ہے۔

بولی وڈ کی مشہور اداکارہ نے حسین اداؤں سے کانز کے ریڈ کارپٹ پر کسی کا نشان باقی نہ رہنے دیا اور اپنی پراثر شخصیت سے سب دیکھنے والوں کو خوب متاثر کیا۔

آپ خود ہی دیکھ لیں:

پہلا انداز

ایشوریا کے زیب تن کیے ینینا کوچیور کے ہرے لباس میں سرسبز باغات کی سی تازگی دکھائی دی، جوڑے پر کڑھے پھولوں میں سادگی بھی تھی اور خوبصورتی بھی یوں کہ ان کا یہ لباس بہار کے موسم اور روزمرہ ملبوسات کے درمیان بہترین تناسب میں تھا۔

لباس پر موجود پھولوں کے ہم رنگ لپ اسٹک، روز گولڈ ہائی لائٹر، خوبصورت آئی میک اپ کے ساتھ ان کا ہیئراسٹائل بھی ان کی شخصیت کو چار چاند لگاتا دکھائی دیا۔

دوسرا انداز

مارک بمگارنر کے گاؤن میں بھی ایشوریا نے پھولوں کو شامل کیے رکھا۔

ہلکے رنگ کے لباس پر خوشما کڑھائی جہاں دیدہ زیب تھی وہیں ان کی زرد اور گولڈن ہیلز خاص متاثر کن نہ رہیں۔

اس لباس کے ساتھ بھی انہوں نے شوخ لپ اسٹک لگائی اور ان کے میک اپ میں کوئی عیب دکھائی نہیں دیا۔

تیسرا انداز

بظاہر دیکھیں تو ایسا ہی لگتا ہے کہ ایشوریا اس بار کانز کا فیسٹیول اپنے نام کرنے آئی تھیں۔

سرمئی و آسمانی رنگ کے گاؤن کے ساتھ فیراگامو ہیلز اور نفیس جیولری میں ایشوریا ہر لحاظ سے کانز کی ملکہ دکھائی دیں۔

اس موقع پر انہوں نے سادے سے ہیئراسٹائل کو ترجیح دی اور نیوڈ میک اپ کے باوجود سب کی نگاہوں کا مرکز بن گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024