• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اینجلینا اور بریڈ میں علیحدگی کیوں ہوئی؟

شائع May 19, 2017

اینجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی جوڑی کو ہولی وڈ کی سب سے مقبول رومانوی جوڑا مانا جاتا تھا، جنہوں نے ایک ساتھ زندگی کے 11 برس گزارے، مگر پھر معمولی سے تنازع پر الگ ہوگئے، اور گزشتہ برس دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

بظاہر تو اینجلینا جولی نے بریڈ پٹ کی جانب سے نشے میں بچوں اور خود کے ساتھ برا سلوک کرنے پر طلاق کا مطالبہ کیا، جب کہ بعد ازاں بریڈ پٹ نے بھی بچوں اور اینجلینا کے ساتھ نشے میں ناروا سلوک کا اعتراف کیا۔

لیکن امریکی صحافی، لکھاری اور فلم ڈائریکٹر آین ہیلپرن نے دعویٰ کیا ہے کہ اینجلینا جولی اور بریڈ پٹ میں طلاق کا سبب صرف بچوں کے ساتھ ناروا سلوک کرنا اور شراب پینا نہیں ہے۔

آین ہیلپرن نے دعویٰ کیا کہ جتنا وہ اس جوڑے کے بارے میں جانتے ہیں، اتنا دنیا میں اور کوئی نہیں جانتا، انہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ’برینجلینا‘ کے ٹوٹنے کی اصل وجوہات کچھ اور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بریڈ پٹ بچوں کے ساتھ بُرا سلوک کرنے کے الزام سے بری

خیال رہے کہ ’برینجلینا‘ بریڈ پٹ اور اینجلینا جولی کی جوڑی کو کہا جاتا ہے، ان دونوں کی علیحدگی کے بعد برینجلینا ٹوٹ گیا کی اصطلاح مقبول ہوئی۔

آین ہیلن اینجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی شادی، محبت اور طلاق سے متعلق ایک ڈاکیومینٹری فلم پر کام کر رہے ہیں، جو رواں برس کے آخر تک ریلیز کی جائے گی۔

فائیل فوٹو: رائیٹرز
فائیل فوٹو: رائیٹرز

یاہو نیوز کے مطابق آین ہیلن نے ٹی وی پروگرام ٹوڈی ایکسٹرا کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بریڈ پٹ اور اینجلینا جولی کے درمیان طلاق سے کچھ سال قبل ہی اختلافات بڑھ گئے تھے، اور دونوں علیحدگی چاہتے تھے، تاہم انہوں نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ ان کے درمیان اختلاف اس حد تک کیوں اور کس وجہ سے پہنچے؟

مزید پڑھیں: انجلینا جولی بریڈ پٹ سے طلاق کی خواہشمند

ایک سوال کے جواب میں امریکی صحافی نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ بریڈ پٹ شراب اور سگریٹ پیتے ہیں، لیکن کیا ان وجوہات کی بناء پر وہ اچھے والد نہیں بن سکتے؟

انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اینجلینا جولی ایک بہترین انسان، اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سفیر ہیں، جنہوں نے کئی ریپ کی شکار خواتین کی مدد کی، مگر ساتھ ہی وہ انتہائی ضدی خاتون بھی ہیں۔

آین ہیلن نے بتایا کہ یہ بھی سچ ہے کہ بریڈ پٹ پہلے ہی اینجلینا جولی سے طلاق چاہتا تھا، مگر وہ اس خیال کو حقیقت میں نہیں بدل پائے اور اینجلینا جولی نے یہ کام کر دکھایا۔

امریکی صحافی نے اس تاثر کو بھی غلط قرار دیا کہ ان کی فلم ایک طرفہ ہے، انہوں نے کہا فلم ریلیز ہونے کے بعد لوگوں کو اصل حقیقت کا پتہ چل جائے گا کہ اینجلینا جولی اور بریڈ پٹ میں طلاق کیوں ہوئی؟۔

یہ بھی پڑھیں: روبرٹ پیٹنسن، انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان آگئے

خیال رہے کہ دونوں اداکاروں کے درمیان 2016 میں طلاق ہوئی، جوڑے کی شادی 2014 میں ہوئی، تاہم یہ دونوں 2004 سے اکھٹے رہ رہے تھے۔

اس جوڑے نے تین بچوں کو گود لیا تھا جن میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں، جبکہ تین ان کے اپنے بچے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024