• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
شائع May 19, 2017 اپ ڈیٹ May 31, 2017

پاکستان کی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے ایجبسٹن میں تیاریاں

چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم نے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے اور برمنگھم میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کے ساتھ ساتھ فٹنس ٹیسٹ بھی دیا۔

جمعرات کو انڈور پریکٹس سیشن میں پاکستانی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی لیے گئے جس کے بعد انہوں نے جم میں کافی دیر تک وقت گزارا۔

تاریخی گراؤنڈ میں کھلاڑیوں نے نئی پریکٹس کٹ زیب تن کر کے انتہائی جوش و جذے کے ساتھ ٹورنامنٹ کی تیاری میں مصروف نظر آئے۔

جمعے کو پاکستانی ٹیم نے سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر کی زیر سربراہی کھلی فضا بھی بھرپور انداز میں پریکٹس کی۔

چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز چار جون سے روایتی حریف ہندوستان کے خلاف میچ سے کرے گی جس کے بعد سات اور 12 جون کو بالترتیب جنوبی افریقہ اور سری لنکا سے میچز کھیلے جائیں گے۔