• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

اسلام آباد میں ریسلنگ کے عالمی مقابلوں کی اجازت

شائع May 19, 2017

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں ریسلنگ کے عالمی مقابلوں کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ ایک نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو قمر چوہدری نے اسلام آباد میں عالمی مقابلوں کا انعقاد روکنے کے لیے رواں ہفتے عدالت سے رجوع کیا تھا، جس پر عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ریسلرز بادشاہ خان اور فلیش گاڑڈن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیا تھا۔

مقامی عدالت کے سول جج فیضان حیدر گیلانی نے مذکورہ درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار نے عدالت سے حکم امتناعی واپس لیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ ریسلنگ کے نہیں بلکہ فکسنگ کے خلاف ہیں۔

مزید پڑھیں:بین الاقوامی ریسلرز کی پاکستان آمد

عدالت نے قرار دیا کہ حکم امتناعی واپس ہونے کے بعد مقابلے کرائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں ریسلنگ کے عالمی مقابلوں کا آغاز رواں ماہ 21 مئی سے ہوگا۔

دنیا کے 20 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 25 انٹرنیشنل ریسلرز پاکستان میں ہونے والے تاریخ کے پہلے انٹرنیشنل پروفیشنل ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کے لیے 3 روز قبل ہی پاکستان آئے تھے، جن میں چار خواتین ریسلرز بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیشنل ریسلرز کراچی کی بریانی کے دیوانے

پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کی جانب سے منعقد کیے گئے ان مقابلوں کا آغاز رواں ماہ 17 تاریخ سے کراچی میں ہوا، جس کے بعد یہ ریسلرز 19 مئی کو لاہور اور 21 مئی کو اسلام آباد کا دورہ کریں گے، جہاں لیاقت جمنازیم اسپورٹس کمپلیکس میں یہ اکھاڑا سجے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024