• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کانز میلے میں دپیکا پڈوکون کے اسٹائل کی دھوم

دپیکا پڈوکون فرانس میں منعقد اس مشہور فیسٹیول میں میک اپ کے نامور برانڈ لوریئل کی سفیر بن کر شریک ہوئیں۔
شائع May 19, 2017 اپ ڈیٹ May 25, 2017

بولی وڈ کی کامیاب اداکارہ دپیکا پڈوکون نے رواں سال منعقد ہونے والے کانز فیسٹیول میں ڈیبیو کرکے اپنے بہترین انداز سے سب کو متاثر کردیا۔

دپیکا پڈوکون فرانس میں منعقدہ اس مشہور فیسٹیول میں میک اپ کے نامور برانڈ لوریئل کی سفیر بن کر شریک ہوئیں۔

وہ اس میلے میں رواں ماہ 17 اور 18 مئی کو جلوہ گر ہوئیں، اس دوران انہوں نے دونوں دن کانز کے ریڈ کارپٹ پر واک کے ساتھ متعدد ایونٹس اور پریس میٹس میں بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: دپیکا پڈوکون ’کانز‘ کے لیے روانہ

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون کے کانز میں ڈیبیو کے باعث ہر کسی کی نظر ان کے فیشن اور اسٹائل پر تھی، انہوں نے فرانس کے لیے روانگی پر ڈیزائنر البرٹا فریٹی کا ڈیزائن کردہ لباس پہنا اور اس دوران وہ نہایت خوبصورت نظر آئیں تھیں۔

دپیکا نے کانز کے پہلے روز تین انداز کی لُکس اپنائیں۔

پہلی لُک کے لیے انہوں نے ڈیزائنر جوہنہ اورٹز کا سرخ رنگ کا گاؤن پہنا۔

اپنے دوسرے انداز کے لیے دپیکا پڈوکون نے گیلون لنڈن برانڈ سے لباس کا انتخاب کیا، جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

دپیکا نے کانز ریڈ کارپٹ پر ڈیبیو کے دوران مرچسا برانڈ کے جامنی رنگ کا گاؤن پہنا جسے جالی کے کپڑے سے بنایا گیا تھا۔

کانز میں اپنے دوسرے اور آخری دن کا آغاز دپیکا پڈوکون نے زرد رنگ کے لباس سے کیا۔

اس کے بعد انہوں نے میڈیا سیشن کے لیے گلابی رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

دپیکا نے کانز ریڈ کارپٹ کے دوسرے روز ڈیزائنر برینڈن میکسول کا بنایا ہوا سبز رنگ کا گاؤن زیب تن کیا،جس میں وہ نہایت خوبصورت اور منفرد نظر آئیں۔

یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ دپیکا پڈوکون نے اپنے شاندار انداز سے تمام فیشن انڈسٹری کو کافی متاثر کیا، دپیکا کے بعد کانز ریڈ کارپٹ پر اداکارہ ایشوریا رائے بچن 19 اور 20 مئی کو جبکہ سونم کپور 21 اور 22 مئی کو جلوہ گر ہوں گی۔

فوٹو بشکریہ/ٹوئٹر