• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

ملازمت ڈھونڈنا چاہتے ہیں؟ تو گوگل کریں

شائع May 18, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ ملازمت تلاش کررہے ہیں ؟ اگر ہاں تو کہیں بھاگ دوڑ کی ضرورت نہیں بس گوگل کریں۔

جی ہاں گوگل نے بدھ کو ملازمت کی تلاش سے متعلق ایک نئے سرچ ٹول کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں مشین لرننگ ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کی مدد کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : گوگل سرچ کے بارے میں آپ یہ جانتے ہیں؟

یہ صرف عام افراد کے لیے ہی نہیں یعنی صرف امیدوار ہی ملازمت تلاش نہیں کرسکیں گے بلکہ کمپنیاں بھی اپنے لیے مناسب افراد کو تلاش کرسکیں گی۔

یہ نیا ٹول گوگل سرچ انجن میں شامل کیا جائے گا اور مختلف تفصیلات جیسے لوکیشن کے ذریعے ٹاپ سرچز میں ملازمتوں کی فہرستیں ابھر آئیں گی۔

گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے اپنے بلاگ پوسٹ میں بتایا ' ایک نئے اقدام گوگل فار جاب کے ذریعے ہمیں توقع ہیں کہ کمپنیاں اہل امیدواروں تک رسائی حاصل کرسکیں گی جبکہ ملازمت کے خواہشمند افراد کو نئے مواقع مل سکیں گے'۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل کے اس خفیہ فیچر سے اپنا گمشدہ فون ڈھونڈیں

انہوں نے کہا ' اس اقدام کے لیے ہم سرچ انجن میں ایک نیا فیچر آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرارہے ہیں جس سے لوگوں کو اپنے تجربے اور مطلوبہ تنخواہ کے مطابق ملازمتوں کی تلاش میں مدد مل سکے گی'۔

یہ فیچر جیسا بتایا جاچکا کہ آئندہ چند ہفتون میں دسیتاب ہوگا اور یہ مختلف ویب سائٹس کے لیے خطرہ ثابت ہوگا جیسے لنکڈن وغیرہ۔

مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ لنکڈن اس ٹول کے لیے گوگل کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔

سندر پچائی کا کہنا تھا کہ گوگل فار جاب ہماری برادری کو ٹیکنالوجی کے ذریعے مدد فراہم کرنا ہے کیونکہ متعدد افراد کے لیے گوگل سرچ کے ذریعے ملازمت کی تلاش کافی آسان ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024