• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

کیا آپ کی فیس بک ایپ میں یہ بہترین تبدیلی آگئی؟

شائع May 16, 2017
اس تبدیلی کو اہم گردانا جا رہا ہے — اے ایف پی فائل فوٹو
اس تبدیلی کو اہم گردانا جا رہا ہے — اے ایف پی فائل فوٹو

فیس بک نے ایک نئی تبدیلی کردی ہے جو موبائل پر اس کی ایپ کو استعمال کرنے والوں کے لیے گروپس، پیجز اور نیوز فیڈ پر نیوی گیشن کو بہت زیادہ آسان بنا دے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ صارفین کو شیئرنگ اور لائیک کرنے پر مجبور کرنے کے لیے مسلسل تبدیلیاں کرتی رہتی ہیں، جس کے لیے گزشتہ دنوں اسٹوریز کو متعارف کرایا گیا مگر اب لوگوں کے لیے اسے موبائل پر چلانا آسان کرنے کا فیچر متعارف کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : فیس بک اب پہلے سے بالکل مختلف

یہ نئی تبدیلی سب سے پہلے آئی او ایس ڈیوائسز میں نظر آئی جس میں روایتی ایپ نیوی گیشن بار کو پہلے سے بہتر ببل فیلڈ یو آئی سے بدل دیا گیا ہے۔

آپ اپنے ایونٹس، دوستوں اور پروفائل کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک نے خاموشی سے بڑی تبدیلی کردی

جب آپ نئے ٹیب کو کلک کریں گے تو آپ کی رسائی فیس بک کے ہر شعبے تک ہوگی جو کہ نیوزفیڈ میں نظر نہیں آتے۔

آپ کی پروفائل، ٹاپ ویو گروپس اوپر نظر آتی ہے جبکہ نیٹ ورک کے دیگر سیکشنز جیسے آن دس ڈے فیچر ایکسپلور ایریا کے نیچے دیکھا جاسکتا ہے۔

جب آپ کسی ببل کو سلیکٹ کریں گے تو آپ سیدھے اس سیکشن میں چلے جائیں گے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے والوں کے خیال میں فیس بک کی جانب سے یہ بہت بڑی بہتری کی گئی ہے جو کہ اس ایپ کا استعمال بہت آسان کردے گا۔

یہ فیچر ابھی بہت کم صارفین کو دستیاب ہے تاہم امید کی جاسکتی ہے کہ بہت جلد یہ تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024