• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پریانکا ہولی وڈ میں ایک اور فلم کیلئے تیار

شائع May 16, 2017
پریانکا چوپڑا جلد ریلیز ہونے والی فلم بے واچ میں جلوہ گر ہوں گی —
پریانکا چوپڑا جلد ریلیز ہونے والی فلم بے واچ میں جلوہ گر ہوں گی —

بھارتی اداکاراؤں کے درمیان آج کل ہولی وڈ کی فلمیں کرنے کی دوڑ جاری ہے اور دیپکا پڈوکون کے بعد اب پریانکا چوپڑا کی نظریں بھی امریکی سینما میں نئی فلم کرنے پر مرکوز ہیں۔

رواں ماہ جلد ریلیز ہونے والی فلم ’بے واچ‘ میں ڈیوین جانسن اور زیک ایفرون کے ہمراہ کام کرنے والی مشہور و معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں آسکر ایوارڈ جیتنے والے اوکٹاویا اسپینسر، کلیئر ڈینز اور جم پارسن کے ساتھ ایک ڈرامہ فلم کیلئے رابطے میں ہیں۔

’آ کڈ لائک جیک‘ نامی اس ڈرامہ فلم کیلئے پریانکا کے کردار کے معاملات حتمی مرحلے تک پہنچ گئے ہیں۔

اس فلم کی کہانی ایک چار سالہ ذہین اور شریر بچے ’جیک‘ کے گرد گھومتی ہے اور ہندوستانی اداکارہ اس فلم میں جیک کے والدین کی دوست اور ایک اکیلی ماں کا کردار ادا کریں گی جو اپنی نجی زندگی اور اسکول سسٹم کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024