• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بل گیٹس کی نظر میں کامیابی کا راز کیا ہے؟

شائع May 15, 2017 اپ ڈیٹ August 6, 2018
بل گیٹس — رائٹرز فائل فوٹو
بل گیٹس — رائٹرز فائل فوٹو

بل گیٹس دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جن کے اثاثے 85 ارب ڈالرز سے زائد بتائے جاتے ہیں مگر ان کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

61 سالہ مائیکرو سافٹ کے بانی نے نوجوانوں کو زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے اپنے راز سے آگاہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بل گیٹس نے زندگی کے ان اسباق کو شیئر کیا جن کی مدد سے وہ یہاں تک پہنچ سکے۔

مزید پڑھیں : 'بل گیٹس کی سب سے بڑی خواہش'

انہوں نے نوجوانوں کو اچھے کیرئیر کے لیے بھی مشورے دیتے ہوئے کہا ' آرٹی فیشل انٹیلی جنس، توانائی اور بائیو سائنس ایسے شعبے ہیں جہاں آپ بڑا اثر مرتب کرسکتے ہیں، اگر میں آج آپ کی جگہ ہوتا تو انہیں آج ہی اپنالیتا'۔

انہوں نے کہا کہ ذہانت کی مختلف اقسام ہوتی ہیں اور اس کی ایک سمت نہیں ہوتی، مگر یہ اتنی بھی اہم نہیں جتنا میں خیال کرتا تھا۔

ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا ' آپ اس سے زیادہ علم رکھتے ہیں جو مجھے آپ کی عمر میں تھا، آپ عدم مساوات کے خلاف آغاز کرسکتے ہیں، چاہے وہ گلی کے کونے میں ہورہا ہو یا دنیا بھر میں'۔

انہوں نے کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا 'اپنے ارگرد ایسے افراد کو اکھٹا کریں جو آپ کو چیلنج کریں، آپ کو سیکھائیں اور آپ کو اکسائیں کہ اپنے اندر موجود بہتر شخصیت کو نکال سکیں، ملینڈا گیٹس نے ایسا میرے لیے کیا'۔

یہ بھی پڑھیں : بل گیٹس نے بتایا امیر بننے کا نسخہ

ان کے بقول زندگی میں دولت ہی خوشیاں نہیں لاتی 'وارن بفٹ کی طرح میں بھی اپنی خوشی کو اس چیز سے جانچتا ہوں کہ میرے قریبی دوست خوش اور مجھ سے محبت کرتے ہیں، اور میں نے دیگر کے لیے کیا فرق ڈالا ہے'۔

یہ بھی دیکھیں : بل گیٹس کی اپنے بچوں پر دلچسپ پابندیاں

آخر میں انہوں نے لکھا ' یہ انسانی تاریخ کا سب سے پرامن وقت ہے، یہ اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ دنیا بہتر ہوسکتی ہے تو آپ ترقی کو مزید افراد اور جگہوں تک پھیلائیں گے، میرا مطلب یہ نہیں کہ آپ سنگین مسائل کو نظرانداز کردیں، میرا مطلب یہ ہے کہ آپ یقین کریں کہ آپ انہیں حل کرسکتے ہیں، یہ دنیا کو دیکھنے کا میرا نظرہ ہے، اس نے مجھے مشکل وقتوں میں مستحکم رکھا اور یہی وجہ ہے کہ مجھے اپنے کام سے محبت ہے، میرے خیال میں یہ آپ کے لیے بھی کارآمد ہوسکتا ہے'۔

اس سے قبل کچھ عرصے پہلے بل گیٹس کے والد ولیم ایچ گیٹس نے امریکی جریدے فوربز کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے بیٹے کی کامیابی کے راز کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مائیکروسافٹ کے بانی نے بچپن سے نوجوانی تک کا سفر کس عادت کے ساتھ گزارا۔

ان کا کہنا تھا کہ بل گیٹس شروع سے ہی مطالعے کا شوقین بلکہ جنونی تھا۔

ان کا کہنا تھا ' میرا بیٹا بچپن سے ہی ہر قسم کی کتاب پڑھنے کا شوقین تھا چاہے وہ انسائیکلوپیڈیا ہو، سائنس فکشن اور دیگر۔ میں یہ دیکھ کر جوش محسوس کرتا تھا کہ میرا بچہ کتابوں کا کتنا شوقین ہے مگر وہ اتنا مطالعہ کرتا تھا کہ میں نے اور اس کی ماں نے ایک اصول وضع کرلیا کہ رات کے کھانے کی میز پر کوئی کتاب نہیں ہوگی'۔

بل گیٹس کے مطالعہ کا شوق اس بات بھی واضح ہوتا ہے کہ ان کے ذاتی بلاگ ' گیٹس نوٹس' میں بھی انہوں نے ڈیڑھ سو کتابیں پڑھنے کا مشورہ دیا ہے جو ہر قسم کے موضوعات پر مشتمل ہیں۔

ولیم گیٹس کا مزید کہنا تھا کہ بچپن میں جب بل گیٹس سے اسکول میں ایک پرچے کے دوران پوچھا گیا کہ ہو کیا بننا چاہتے ہیں تو ان کا جواب تھا خلا باز مگر اس کے ساتھ انہوں نے سائنسدان کے آپشن کو بھی منتخب کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک تحقیق سامنے آئی تھی جس میں دنیا کے امیر ترین 1200 افراد میں ایک عادت مشترک پائی گئی اور وہ تھی پڑھنا۔

مزید پڑھیں : دنیا کے امیر ترین افراد کی ایک عادت مشترک

مطالعے کے سربراہ اسٹیو سیبولڈ جو کہ خود بھی ایک ارب پتی ہیں، نے تین دہائیوں کے دوران ان افراد کے انٹرویوز کیے جس میں انہوں نے پایا کہ یہ تمام افراد پڑھ کر خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024