• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارت: چلتی کار میں 22 سالہ خاتون کا گینگ ریپ

شائع May 14, 2017 اپ ڈیٹ May 15, 2017

بھارت کے شہر نئی دہلی کے قریب 3 افراد نے ایک 22 سالہ خاتون کو چلتی کار میں مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ گروگرم کے علاقے میں پیش آیا جہاں 3 افراد نے دہلی سے سیکٹر 17 جانے والی ایک خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد کار میں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔

سینئر پولیس افسر نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ خاتون اپنی ایک دوست کے ساتھ کناٹ پلیس گئی تھی اور واپسی پر اسے ملزمان نے ایک کار میں مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔

مزید پڑھیں: ہندوستان: کم عمرلڑکی کاگینگ ریپ، 6افراد گرفتار

پولیس نے متاثرہ خاتون کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان نے اسے اس کے گھر کے قریب سے اغوا کیا اور گینگ ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد 20 کلومیٹر دور نجف گڑھ میں سڑک کنارے پھینک دیا۔

بعد ازاں خاتون نے ایک راہ گیر کی مدد سے دہلی پولیس تک رسائی حاصل کی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 3 افراد کے خلاف مقدمے کا اندراج کرلیا گیا ہے جن میں سے ایک کو اس کے ساتھی دیپک کے نام سے پکار رہے تھے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ خاتون کے بیان پر نئی گاڑیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور تلاش کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان:جاپانی طالبہ کاکئی ہفتوں تک’گینگ ریپ‘

خیال رہے کہ گذشتہ روز ایک 23 سالہ خاتون کی لاش ملی تھی جسے گینگ ریپ کے بعد قتل کردیا گیا تھا، وہ 9 مئی سے لاپتہ تھی۔

واضح رہے کہ جمہوریت کے دعویدار بھارت میں خواتین کا تحفظ تاحال ایک مسئلہ ہے جہاں 16 دسمبر 2012 کو نئی دہلی میں ایک طالبہ کو چلتی بس میں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا اور وہ بعد ازاں کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024