• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سام سنگ نے ایک سستا اسمارٹ فون متعارف کرادیا

شائع May 12, 2017
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے خاموشی سے اپنا ایک نیا اسمارٹ فون زی فور متعارف کرا دیا ہے۔

یہ جنوبی کورین کمپنی کی جانب سے ٹیزین سیریز کا چوتھا فون ہے جو کہ ترقی پذیر ممالک کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس فون میں کواڈ کور پراسیسر، ایک جی بی یم، 4.5 انچ کی اسکرین اور 5 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔

سام سنگ کے مطابق یہ پہلی بار اسمارٹ فون خریدنے والے صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو کہ سادہ ڈیوائس اور ایل ٹی ای کنکٹیویٹی چاہتے ہیں۔

ان فونز کی خاص بات سام سنگ کا اپنا آپریٹنگ سسٹم ٹیزین ہے اور اینڈرائیڈ اس میں شامل نہیں۔

سام سنگ ایک کامیاب اسمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم تیار کرنے کی خواہشمند ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس سیریز کے فون میں اس کا تجربہ کیا جاتا ہے۔

سام سنگ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فلیگ شپ فونز میں اینڈرائیڈ کو برقرار رکھے گی مگر بتدریج ٹیزین پر مشتمل فونز کو ترقی پذیر ممالک میں پیش کیا جائے گا۔

یہ نیا اسمارٹ فون زی فور بھی سب سے پہلے انڈیا میں رواں ماہ سے فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کے بعد یہ دیگر ممالک (ممکنہ طور پر پاکستان بھی) میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

سام سنگ نے اس کی قیمت تو نہیں بتائی مگر اس کے فیچرز سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ سو ڈالرز (10 سے 12 ہزار پاکستانی روپے) سے زیادہ مہنگا نہیں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024