• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm
شائع May 12, 2017 اپ ڈیٹ May 13, 2017

دوپہر ایک بجے راولپنڈی میں واقع بنی چوک کی گلیوں میں کافی چہل پہل نظر آتی ہے۔

وہ علاقہ جو کبھی اپنے شاندار حویلیوں اور دلفریب فنِ تعمیر کے حوالے سے پہچانا جاتا تھا وہ آج ٹریفک کی بد انتظامی اور غیر قانونی تجاوزات کی وجہ سے ماند پڑ گیا ہے۔ آلودہ گلیاں اور بے ترتیب تعمیرات نئے آنے والوں کے لیے کسی جگہ کو تلاش کرنا محال بنا دیتی ہیں۔

ہمارے سفر کا آغاز مرکزی راولپنڈی میں واقع کرتارپور مارکیٹ سے ہوا جہاں سے پھر پھولوں اور مصالحوں کی بازار عبور کرتے ہوئے، سید پوری گیٹ کی تلاش اور حویلی سجان سنگھ حویلی کا راستہ پوچھنے میں آدھے گھنٹے کا وقت لگ گیا۔

علاقے میں جا بجا کولونیل دور کے پرانے گھروں کی بالکونیاں نظر آ رہی تھیں.
علاقے میں جا بجا کولونیل دور کے پرانے گھروں کی بالکونیاں نظر آ رہی تھیں.

ایک تنگ، ٹیڑھی میڑھی سیڑھیاں محفوظ کی گئی حویلی کی طرف لے جاتی ہیں، جس میں اس کی 1893 میں ہونے والی شاندار تعمیر کے اب بھی آثار موجود ہیں.
ایک تنگ، ٹیڑھی میڑھی سیڑھیاں محفوظ کی گئی حویلی کی طرف لے جاتی ہیں، جس میں اس کی 1893 میں ہونے والی شاندار تعمیر کے اب بھی آثار موجود ہیں.

کسی زمانے میں راولپنڈی شہر کے دروازے بھی ہوا کرتے تھے وقت کی مار کھاتے اب ان کا نام و نشان ہی موجود نہیں۔ البتہ سید دروازہ ماضی کی یاگار بنا ہوا ہے۔ چہل پہل سے بھرپور چھوٹی بازار آتی ہے جہاں کولونیل وقت کی بالکونیوں سے آراستہ سرخ رنگ میں رنگی حویلی اور برابر موجود شیشوں والی مسجد کا منظر ماضی کی شاندار یادگار سے ہم کنار کرتا ہے۔

گیٹ میں داخل ہونے پر تنگ گلیاں 19 ویں صدی کے بنے گھروں کی طرف لے جاتی ہیں۔ لکڑی پر ماہرانہ دستکاری کے نمونوں سے مزین دروازے اور سحن کو راہداریاں ہیں، برٹش دور کے زیادہ تر ان دو یا تین مالے کے گھر عمدہ طرز تعمیر کے داخلی حصے کے ساتھ رنگے ہوئے ٹائلس اور چھت سے آراستہ ہیں۔

سجان سنگھ حویلی کی تنگ گلیاں، جو اپنے دور میں شہر کا ایک مشہور علاقہ ہوا کرتا تھا.
سجان سنگھ حویلی کی تنگ گلیاں، جو اپنے دور میں شہر کا ایک مشہور علاقہ ہوا کرتا تھا.

پرانے گھروں کے بیرونی منظر اور تنگ گلیاں.
پرانے گھروں کے بیرونی منظر اور تنگ گلیاں.

ابھی آپ گھروں کی فن تعمیر کے سحر میں گرفتار ہوتا ہی کہ گلی کا ایک تنگ موڑ آپ کو ایک کھلے صحن کی طرف لے جاتا ہے۔ آپ کے سامنے اپنے دور کی ایک شاہکار عمارت سجان سنگھ حویلی کا دلکش بیرونی حصہ نظر آتا ہے۔

کسی دور میں حویلی کے اندرونی حصے کو سونے، ہاتھی دانت اور نفیس لکڑی کے کام کے ساتھ آراستہ کیا گیا تھا، حویلی کی خستہ حالی شاندار ماضی، طاقت اور وقار کو بیان کر رہی تھی۔ اس حویلی کو ایک امیر تاجر رائے بہادر سجان سنگھ نے 1893 میں تعمیر کروایا تھا، یہ عمارت تاریخ اورفن تعمیر میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔

پرانے وقتوں کے فن تعمیر کے رنگ خوبصورتی بکھیر دیتے ہیں.
پرانے وقتوں کے فن تعمیر کے رنگ خوبصورتی بکھیر دیتے ہیں.

شام کے وقت سجان سنگھ حویلی سے پرانے شہر کا دلکش نظارہ۔.
شام کے وقت سجان سنگھ حویلی سے پرانے شہر کا دلکش نظارہ۔.

تنگ گلی میں ہر قدم کے ساتھ خستہ حالی کا شکار پرانے گھر اپنی خوبصورتی دھوپ میں چمکتے کسی ہیرے کی طرح نمایاں کرتے جا رہے تھے۔

ہم بالآخر بھابرہ بازار پہنچ گئے تھے، جو اپنے دور میں امیر ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا تھا اور فن تعمیر کے حوالے سے اپنی مثال آپ تھا۔

اس علاقے کی آبادی 18 ہزار افراد پر مشتمل ہے جو یہاں واقع کئی حویلیوں اور گھروں میں رہائش پذیر ہے۔

دیگر دیکھنے لائق جگہوں میں صدیوں پرانی شاہ دن چراغ امام بارگاہ اور صرافہ بازار شامل ہیں، صرافہ بازار میں آپ آج بھی روایتی انداز میں زیورات بنائے جاتے ہیں۔

صرافہ بازار سے ملحق شاہ چن چراغ کے قریب موجود گلیوں میں چہل قدمی کرتے ہوئے.
صرافہ بازار سے ملحق شاہ چن چراغ کے قریب موجود گلیوں میں چہل قدمی کرتے ہوئے.

جمعرات کو شاہ چن چراغ میں جاری تقریب میں شرکت.
جمعرات کو شاہ چن چراغ میں جاری تقریب میں شرکت.

بھابرہ لفظ سنسکرت سے نکلا ہے جس کا مطلب ہے کہ جین مذہب سے تعلق رکھنے والی تاجر برادری۔

بھابرہ تاجر اور سنار تھے جو موجودہ صرافہ بازار اور موتی بازار میں کام کرتے تھے۔ ان کی دولت اور امیری کا اندازہ ان کی حویلیوں اور مندروں سے ہی لگایا جا سکتا ہے۔ جن کے آثار جھروکوں، نفیس دستکاری سے بنائی گئی راہداریوں اور سجے دھجے بیرونی حصوں کی صورت میں نظر آتے ہیں۔

تقسیم ہند نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا۔ سکھوں اور ہندوؤں کی ہی طرح بھابرہ برادری کو بھی فوراً اپنے علاقے چھوڑ دینے پڑے۔ تاہم کئی علاقوں کے نام وہی کے وہی رہے۔

لکڑی کے نفیس کام سے بنائے گئے پرانے گھروں کے جھروکے جہاں سنار اور تاجر رہا کرتے تھے.
لکڑی کے نفیس کام سے بنائے گئے پرانے گھروں کے جھروکے جہاں سنار اور تاجر رہا کرتے تھے.

محلہ بھابرہ کے ایک گھر میں نصب دروازہ.
محلہ بھابرہ کے ایک گھر میں نصب دروازہ.

لکڑی کے ایک پرانے دروازے کنندہ نفیس دستکاری.
لکڑی کے ایک پرانے دروازے کنندہ نفیس دستکاری.

اس علاقے میں سنار اور تاجروں کے گھروں میں اب ان کی جگہ لدھیانہ دہلی اور فیروز پور سے آنے والے مہاجرین قیام پذیر ہیں جو اپنے ساتھ اپنی ثقافت لائے۔

اس پرانے محلے میں گھومتے پھرتے آپ کئی عمارتوں پر اوم اور جین مت میں سلام کرنے کے طریقے، 'جے جنیندرا’ لکھا باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔ مقامی رہائشی عبدالستار، جن کے والدین امبالا سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے اپنے گھر کی حال ہی میں مرمت کروائی ہے۔

وہ یہ دیکھ کر حیران تھے کہ ان کے گھر کے گیٹ کے اوپر ہی جے جنیندرا لکھا ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ، ’میرا خیال ہے کہ یہ ہمارا ورثہ ہے اور ہمیں اس کی حفاظت کرنی چاہیے۔'

گھر کے باہر جین مت میں سلام کرنے کا طریقہ جے جنیندرا لکھا ہوا ہے۔ تاریخی ورثے کے لیے احترام کی خاطر رہائشی آج بھی انہیں محفوظ رکھا ہے.
گھر کے باہر جین مت میں سلام کرنے کا طریقہ جے جنیندرا لکھا ہوا ہے۔ تاریخی ورثے کے لیے احترام کی خاطر رہائشی آج بھی انہیں محفوظ رکھا ہے.

سجان سنگھ حویلی سے جین مندر دیکھا جاسکتا ہے۔ ہجرت کر کے جانے والے ہندو اور سکھ خاندان آج بھی اس علاقے کو دیکھنے آتے ہیں۔.
سجان سنگھ حویلی سے جین مندر دیکھا جاسکتا ہے۔ ہجرت کر کے جانے والے ہندو اور سکھ خاندان آج بھی اس علاقے کو دیکھنے آتے ہیں۔.

انہوں نے بتایا کہ ہجرت کر کے جانے والی سکھ اور ہندو خاندان آج بھی محلہ دیکھنے آتے ہیں۔ مزید کہتے ہیں کہ، ’ہم انہیں اپنے گھروں میں بٹھاتے ہیں اور اپنے بڑوں کے زمانے کی یادوں سے محظوظ ہوتے ہیں۔ وہ ہمیں لدھیانہ، امبالا اور دہلی کے بارے میں بتاتے ہیں اور ہم انہیں وہ جگہیں دکھاتے ہیں جہاں ان کے اباؤ اجداد پلے بڑے ہوتے ہیں۔’

یہاں صرف طرز تعمیر ہی دیدنی نہیں۔ بھابرہ بازار ایک ایسی جگہ ہے جہاں اس شہر میں آپ کو خالص برصغیر کی سب سے لذیذ اور کھانے چکھنے کو مل جاتے ہیں۔

امرتسری اور کشمیری کلچھے، چاٹ کھانے سے آپ کو پرانی دہلی کی لذتیں یاد آ جائیں گی۔ امبالا کی کھیر اور مٹھائی، اور نرم حلوہ پوری اور کچوری، مطلب آپ سمجھیں کہ یہاں کا کھانا لاہور کی لذتوں کو بھی پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔

لاجواب دہی بھلے کے تازہ دہی بھلے اور میٹھی دہی اور چٹنی کے ساتھ چنا چاٹ وہ بھی صرف 80 روپے میں، بازار آنے کے لیے آپ کو ایک اچھا بہانہ فراہم کرتا ہے۔

بھابرہ بازار میں آئیں تو کھانا پینا کبھی نہ بھولیں۔ میں بھی لاجواب دہی بھلے سینٹر نامی کھانے کی ایک جگہ پر رکا۔
بھابرہ بازار میں آئیں تو کھانا پینا کبھی نہ بھولیں۔ میں بھی لاجواب دہی بھلے سینٹر نامی کھانے کی ایک جگہ پر رکا۔

لاجواب دہلی بھلے پر دستیاب چاٹ کافی خوش ذائقہ ہے۔.
لاجواب دہلی بھلے پر دستیاب چاٹ کافی خوش ذائقہ ہے۔.

 بھابرہ بازار سے ملحقہ علاقے بھی آپ کے لیے تاریخ کے دریچے کھول دیتے ہیں۔ گلیوں میں شاندار تعمیر کے نمونے اور ختم ہوتی روایتوں کو اب بھی زندہ دیکھ سکتے ہیں۔

تمام پرانی عمارتوں کے باہر محلے کے رہائشیوں کے بیٹھنے اور آپس میں مل جل کر بات چیت کرنے کے لیے ٹھارا بنے ہوئے ہیں۔ ٹھارا کلچر محلوں کی رونق میں اضافہ کر دیتا ہے۔

بڑھتی آبادی، کمرشل سرگرمیوں اور حکومت ک بے دھیانی کے سبب یہاں کی تاریخی خوبصورتی خطرے کی زد میں ہے۔ نئی تعمیرات کے لیے چند پرانے گھروں کو بھی گرا دیا گیا ہے۔

یہاں میرے ذہن میں جون ایلیا کا ایک شعر بے ساختہ گونج اٹھتا ہے:

شہر دل میں عجب محلے تھے
ان میں اکثر نہیں رہے آباد

ایک بزرگ اپنے گھر کے باہر ٹھارے پر بیٹھے ہیں.
ایک بزرگ اپنے گھر کے باہر ٹھارے پر بیٹھے ہیں.

کولونیل دور کی یاد دلاتی کھڑکیاں.
کولونیل دور کی یاد دلاتی کھڑکیاں.

دربار محل کی محراب جو اپنے شاندار ماضی کی گواہ ہے۔
دربار محل کی محراب جو اپنے شاندار ماضی کی گواہ ہے۔

چن چراغ کے قریب موجود پرکشش رنگوں سے رنگی حویلیاں.
چن چراغ کے قریب موجود پرکشش رنگوں سے رنگی حویلیاں.

سجان سنگھ حویلی کے بیرونی حصے کی خستہ حالی۔
سجان سنگھ حویلی کے بیرونی حصے کی خستہ حالی۔

ایک خاتون مزار پر دعا مانگ رہی ہیں.
ایک خاتون مزار پر دعا مانگ رہی ہیں.

انگلش میں پڑھیں۔

.سیف طاہر پیشے کے لحاظ سے محقق ہیں اور فوٹوگرافری کا شوق رکھتے ہیں۔ وہ بحریہ یونیورسٹی اور پاکستان نیوی وار کے سابق فیکلٹی ممبر اور ٹرینر ہیں۔

سیف طاہر

.سیف طاہر پیشے کے لحاظ سے محقق ہیں اور فوٹوگرافری کا شوق رکھتے ہیں۔ وہ بحریہ یونیورسٹی اور پاکستان نیوی وار کے سابق فیکلٹی ممبر اور ٹرینر ہیں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (7) بند ہیں

Daudpota May 13, 2017 01:54pm
outstanding research work.. it really urges me to explore this area of Rawalpindi.. hope, in future, u will share with us your such a tremendous experiences as well.
Kamran Khan May 13, 2017 05:35pm
Very nice artical ...outstanding research work.Keep it up..
noone May 13, 2017 09:55pm
i live my whole life in Rawalpindi , but went to Bhabra bazar once Murree road wad clogged due to metro construction. I was amazed to see old pindi as i thought Raja bazar was old city but real city was in Bhabra Bazar
Yousuf Aziz Bhatti May 14, 2017 01:05am
fabulous work my dear .... i love it . (y) thanks for sharing. :)
یمین الاسلام زبیری May 14, 2017 05:30am
یقینا ہمارے ملک کے ہر کونے میں ایک خزانہ چھپا ہوا ہے۔ ہر آدمی ہر کونے میں نہیں جا سکتا۔ اس لیے میں جناب سییف طاہر صاحب کا اور ان موضوعات پر لکھنے والوں کا بہت شکر گزار ہوں۔ ڈان کا بھی جو اردو کے یہ صفحات جاری کیے ہوئے ہے۔
Syed Shahid May 14, 2017 06:45am
thank for your very informative article. I would like that you can research and write a article about Historic Building of Lahore and Multan.thanks
Syed Shahid May 14, 2017 06:51am
Very good article. Please research and write about the Historic Building of Lahore and Multan. Thanks