• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیراعظم کا دورہ چین

شائع May 12, 2017
چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی نوز شریف کے ہمراہ کانفرنس میں شریک ہوگا—۔فوٹو/ ڈان
چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی نوز شریف کے ہمراہ کانفرنس میں شریک ہوگا—۔فوٹو/ ڈان

چین کے وسیع تجارتی نیٹ ورک کے منصوبے کے فروغ کے لیے منعقدہ 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیراعظم نواز شریف بیجنگ روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر بین الاقوامی تعاون کے لیے 'ون بیلٹ اینڈ روڈ فورم' میں شرکت کے لیے وزیراعظم جمعہ (12 مئی) کو چین کے لیے روانہ ہوں گے۔

چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی نواز شریف کے ہمراہ کانفرنس میں شریک ہوگا۔

واضح رہے کہ اس منصوبے کا آغاز چینی صدر کی جانب سے 2013 میں کیا گیا تھا۔

اتوار (14 مئی) سے شروع ہونے والی کانفرنس میں 27 ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے جبکہ کانفرنس کے دوران سربراہان کی گول میز کانفرنس اور اعلیٰ سطح کے مذاکرات بھی ہوں گے۔

وزیراعظم نواز شریف اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے ساتھ ساتھ سربراہان کی دونوں گول میز کانفرنسز اور اختتامی سیشن میں بھی خطاب کریں گے۔

اس کانفرنس کا مقصد بین الاقوامی تعاون کے ذریعے مشترکہ ترقی کو فروغ دینا ہے، خیال رہے کہ پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) بھی ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا اہم حصہ ہے۔

یاد رہے کہ چین نے تجارت کا دائرہ کار ایشیائی، یورپی اور افریقی ممالک تک وسیع کرنے کے لیے پاکستان میں بندرگاہوں، ریلوے، سڑکوں کے نئے سلک روڈ پر کام کا آغاز کر رکھا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024