• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

کراچی: پرچے آؤٹ کرنے میں ملوث 4 'ایجنٹ' گرفتار

شائع May 11, 2017

کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران پرچے آؤٹ کرنے اور طلبہ کو نقل میں مدد فراہم کرنے میں مبینہ طور پر ملوث 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا۔

ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) عامر فاروقی کے مطابق گرفتار کیے جانے والے افراد کے قبضے سے دستخط شدہ امتحانی کاپیاں بھی برآمد کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے جانے والے چاروں مشتبہ افراد ایجنٹس کے طور پر کام کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی: کمرہ امتحان سے ایک رینجرز اہلکار گرفتار

ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ ان افراد نے جوابی کاپیاں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی (بی آئی ای کے) سے حاصل کی تھیں تاکہ انہیں طالب علموں کو فروخت کیا جاسکے۔

خیال رہے کہ کراچی میں انٹر کے امتحانات جاری ہیں، جہاں روزانہ کی بنیاد پر پرچے آؤٹ ہونے کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں، گذشتہ دنوں نقل کے لیے بنائے گئے مختلف واٹس ایپ گروپ پر بھارتی نمبروں کی موجودگی کا انکشاف بھی ہوا تھا جس پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں: سندھ میں انٹر امتحانات کے مراکز میں نقل عروج پر

مراد علی شاہ نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ واٹس ایپ گروپ میں بھارتی نمبرز کی موجودگی کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ نقل مافیا کو پکڑنے کا ٹاسک پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے سپرد کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024