• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: فائرنگ سے ایک ہی گھر کے 5 افراد زخمی

شائع May 11, 2017

کراچی: شہر قائد کے علاقے جمشید روڑ میں ایک گھر کے اندر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

جمشید روڈ نمبر 2 کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ علی الصبح اُس وقت پیش آیا، جب مسلح افراد ایک گھر میں گھس گئے اور فائرنگ سے میاں بیوی اور تین بچوں کو زخمی کردیا۔

گھر کے سربراہ عمران، ان کی اہلیہ اور بیٹی دریشہ کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد ہلاک

دیگر زخمیوں کی شناخت ایک بچی ایلیا، راحیلہ، 22 سالہ یاسر اور خاتون رخسانہ کے نام سے کی گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ ڈکیتی کی واردات تھی جہاں ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے میاں بیوی اور تین بچوں کو نشانہ بنایا اور با آسانی فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں فائرنگ،پرتشدد واقعات میں گیارہ افراد ہلاک

دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024