• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عامر خان کی دنگل کا چین میں ریکارڈ

شائع May 8, 2017

مسٹر پرفیکٹ کی فلم دنگل دنیا کے سب سے بڑے ملک چین میں خاصی مقبول ہوئی ہے، اور فلم نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے ریکارڈ 72 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرلیا۔

بھارت بھر میں گزشتہ برس دسمبر میں ریلیز کی گئی اس فلم کو چین میں رواں ماہ 5 مئی کو 7 ہزار اسکرینوں کی زینت بنایا گیا۔

فلم نے پہلے ہی ہفتے چین میں ریکارڈ بزنس کیا، اور ابتدائی 3 دنوں کے اندر 72 کروڑ 28 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا۔

— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

فلم کو چین میں ریلیز کرنے سے قبل عامر خان نے بیجنگ، شنگھائی اور چنگدو جیسے شہروں کا دورہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنگل سب سے زیادہ کمانے والی بولی وڈ فلم

کاروباری شخص ترن آدرش نے ٹوئیٹ کی کہ ’دنگل‘ نے چین میں ریلیز کے پہلے ہی ہفتے ریکارڈ 72 کروڑ 28 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔

دنگل کو بھارت بھر میں 23 دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا، فلم نے باکس آفیس میں ریکارڈ بزنس کرتے ہوئے عامر خان کی ہی فلم’پے کے‘ کا ریکارڈ توڑا۔

مزید پڑھیں: عامر کی ’دنگل‘ بااختیار خواتین کی کہانی

دنگل کی کہانی مہا ویر سنگھ پھوگٹ نامی پہلوان کی زندگی پر مبنی ہے، اور عامر خان نے اس مرکزی کردار کو ادا کیا۔

فلم کی ہدایات نتیش تیواری نے دیں، اور کاسٹ میں شاکشی تنور، زارا وسیم، فاطمہ ثناءشیخ اور ثانیہ ملہوترا قابل ذکر ہیں۔

زارا وسیم کو اسی فلم میں کردار ادا کرنے پر بہترین معاون اداکارہ کے نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024