• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر

شائع May 8, 2017

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1104 پوائنٹس (2.21 فیصد) اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 50955 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

سرمایہ کار رواں ماہ 15 مئی کو آنے والی ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ رپورٹ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم

مجموعی طور پر14 کروڑ 50 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جس کی مالیت 16.5 ارب روپے رہی۔

410 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 255 کی قدر میں اضافہ، 135 کی قدر میں کمی اور 20 کی قدر میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ 3 کروڑ 50 لاکھ شیئرز اینگرو پولیمر کے خریدے و فروخت کیے گئے جبکہ بینک آف پنجاب کے ایک کروڑ 83 لاکھ، عائشہ اسٹیل مل کے ایک کروڑ 74 لاکھ، بینک الفلاح کے ایک کروڑ 27 لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کے ایک کروڑ 7 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا۔


کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024