ہندوستان کی مہنگی ترین فلم بھی کاپی نکلی
ویسے بولی وڈ میں نقل کا رجحان نیا نہیں، ہندوستان کی بڑی بڑی اور کامیاب ترین فلمیں بھی ہولی وڈ سمیت مختلف فلموں، ڈراموں اور افسانوں کی کاپی ہوتی ہیں۔
بولی وڈ نے دوسروں کو کاپی کرنے کی اپنی روایت برقرار رکھی اور اب تک کی مہنگی ترین فلم ’باہو بلی 2‘ کو بھی ہولی وڈ کی ایک اینی میٹڈ فلم سے متاثر ہوکر تیار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’باہوبلی 2‘ : ایک دن میں 113کروڑ روپے کی کمائی
ہندوستان کی تاریخی جنگ پر بنی بولی وڈ کی مہنگی ترین فلم 'باہوبلی 2' دراصل ہولی وڈ کی اینی میٹڈ فلم’ دی لائن کنگ‘ کی کاپی ہے۔
ہولی وڈ کی اینی میٹڈ فلم 1994 میں ڈزنی کلاسک کے بینر تلے ریلیز ہوئی، جس نے شائقین میں خوب جگہ بنائی۔
باہو بلی 2 اور دی لیون کنگ کے نہ صرف کئی مناظر ایک جیسے ہیں، بلکہ ان دونوں فلموں کی کہانی بھی ایک دوسرے سے مماثلت رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں: 1000 کروڑ بھارتی روپے کمانے والی پہلی انڈین فلم
دونوں فلموں میں صرف ایک ہی فرق ہے، اور وہ یہ کہ بولی وڈ فلم انسانوں کے کرداروں پر مبنی ہے، جب کہ ہولی وڈ کی اینی میٹڈ فلم معصوم جانوروں پر بنی ہوئی ہے۔
دونوں فلموں میں بادشاہت، خاندان، وراثت اور جنگ دکھائی گئی ہے۔
باہو بلی 2 گزشتہ ماہ 28 اپریل کو ریلیز ہوئی، اس فلم نے سلمان خان کی سلطان اور عامر خان کی دنگل کو بھی بزنس میں پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: باہوبلی کا ولن ایک آنکھ سے نابینا
باہو بلی 2 نے ریلیز کے پہلے دن ہی 113 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جب کہ ابتدائی 10 دنوں میں فلم نے مجموعی طور پر ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا۔
بولی وڈ کی مہنگی ترین اور سب سے زیادہ کمانے والی فلم باہو بلی 2 کی کہانی اور مناظر میں مماثلت کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں، اور مداحوں نے باہوبلی ٹیم کا مذاق اڑایا۔