• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ون پلس 5 جلد متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع May 5, 2017
ون پلس تھری ٹی — فوٹو بشکریہ ون پلس
ون پلس تھری ٹی — فوٹو بشکریہ ون پلس

معروف کمپنی ون پلس اپنا نیا فلیگ شپ فون بہت جلد متعارف کرانے والی ہے اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ 'آئی فون کلر' کہلانے والے یہ فونز قیمت میں کافی سستے ہوتے ہیں۔

اس کمپنی نے گزشتہ سال دو فلیگ شپ فونز ون پلس اور ون پلس تھری ٹی متعارف کرائے تھے جن کی قیمتیں بالترتیب 400 اور 450 ڈالرز تھیں جبکہ فیچرز کے لحاظ سے یہ گوگل، سام سنگ اور ایپل کے فلیگ شپ ڈیوائسز کے مقابلے کے تھے۔

اب یہ کمپنی آئندہ چند ہفتوں میں نیا فون سامنے لانے والی ہے تاہم اس بار کمپنی نے فور کی بجائے ون پلس فائیو کے نام سے ڈیوائس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق نمبر فور کو نہ لینے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ چین میں اس نمبر کو بدقسمتی کا باعث سمجھا جاتا ہے۔

اس فون کے بارے میں جو لیکس سامنے آئی ہیں ان کے مطابق یہ ڈوئل کیمرے اور 3600 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ہوگا۔

توقع کی جارہی ہے کہ فون بھی گلیکسی ایس ایٹ کی طرح بیزل لیس ہوگا۔

اس سے قبل ون پلس تھری میں کوالکوم سنیپ ڈراگون 820 پروسیسر، 6 جی بی ریم، 16 میگا پکسل کیمرہ جو آپٹیکل اسٹیبلائزیشن کے ساتھ ہے، فنگر پرنٹ اسکینر اور 64 جی بی اسٹوریج قابل ذکر فیچرز تھے۔

مزید پڑھیں : ون پلس 3 : کم قیمت مگر بہترین اسمارٹ فون

اسی طرح ڈوئل سم سپورٹ، 3000 ایم اے ایچ بیٹری، 5.5 انچ امولیڈ ڈسپلے بھی اس کا حصہ تھے۔

کمپنی کا دعویٰ تھا کہ اس فون کو آدھے گھنٹے میں 60 فیصد تک چارج کیا جاسکتا ہے جبکہ چارجنگ کے دوران گیمز کھیلنے سمیت دیگر کاموں کو جاری رکھا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024