• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

'انسانوں کو سو سال میں زمین سے نکل جانا چاہئے'

شائع May 4, 2017 اپ ڈیٹ May 5, 2017
اسٹیفن ہاکنگ — رائٹرز فائل فوٹو
اسٹیفن ہاکنگ — رائٹرز فائل فوٹو

معروف برطانوی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ نے خبردار کیا ہے کہ اگر انسان اگلے سو برس تک زمین سے باہر کسی اور سیارے میں رہائش اختیار کرنے میں ناکام رہے تو انسانیت کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔

بی بی سی کے پروگرام ٹوماروز ورلڈ کے نئے سیزن میں شرکت کرنے والے اسٹیفن ہاکنگ نے کہا کہ انسانوں کو اگلے سو برسوں کے دوران کسی اور سیارے میں منتقل ہوجانا چاہئے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں، سیارچوں کے ٹکراﺅ اور حد سے زیادہ آبادی جیسے خطرات سے انسانیت کی بقاءکو لاحق خطرات سے بچا جاسکے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وقت زمین اور انسانیت کے ہاتھوں سے پھسلتا جارہا ہے اور اپنی بقاءکے لیے اس سیارے کو چھوڑنا ضروری ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال کیمبرج یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 74 سالہ سائنسدان نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے لیس مشینیں انسانیت کے لیے قیامت خیز ثابت ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا 'اس ٹیکنالوجی کو ترقی دینا انسانوں کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے'۔

تاہم انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اے آئی کو تشکیل دینے سے انسانوں کو بہت زیادہ فائدہ بھی ہوسکتا ہے۔

ان کے بقول اس ٹیکنالوجی انقلاب کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے ہم اقدامات کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانوں کو اے آئی کو امراض اور غربت کے خاتمے کے لیے استعمال کرنا چاہیئے اور زندگی کے ہر شعبے کو اس کا حصہ بنانے سے گریز کرنا چاہیئے تاکہ بڑے نقصان سے بچا جاسکے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایسی مشینیں تیار کرنے سے اس وقت تک گریز کرنا چاہیئے جب تک ہم اس خطرے کو کنٹرول کرنا نہ سیکھ لیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024