• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سلمان خان کی نئی فلم کا پہلا ٹیزر ٹریلر ریلیز

شائع May 4, 2017 اپ ڈیٹ May 5, 2017
— پبلسٹی فوٹو
— پبلسٹی فوٹو

اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ بولی وڈ اسٹار سلمان خان عید پر ریلیز ہونے والی کامیاب فلموں کا کوئی ریکارڈ بنانے کے قریب ہیں تو غلط نہیں ہوگا اور اب ان کی نئی فلم 'ٹیوب لائٹ' کا پہلا ٹیزر ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر کبیر خان کی اس فلم میں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

کبیر خان اور سلمان خان اس سے قبل فلم ایک تھا ٹائیگر اور بجرنگی بھائی جیسی کامیاب فلموں کے لیے اکھٹے ہوچکے ہیں۔

سلمان خان کی نئی فلم 1962 کی بھارت اور چین کے درمیان ہونے والی جنگ کے حوالے سے ہے۔

اس فلم میں چینی اداکارہ Zhu Zhu نے سلمان خان کے مقابل کردار ادا کیا ہے جبکہ ان کے بھائی سہیل خان بھی ایک اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔

اور ہاں شاہ رخ خان بھی اس فلم میں ایک مختصر کردار ادا کررہے ہیں۔

سلمان خان کی یہ نئی فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024