• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انڈر ٹیکر ریسلنگ چھوڑنے کے بعد ہسپتال میں زیرعلاج

شائع May 4, 2017
— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

انڈر ٹیکر کا شمار ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلرز میں ہوتا ہے اور برسوں سے وہ کروڑوں افراد کے پسندیدہ ریسلر ہیں جبکہ بظاہر ریسل مینیا 33 کے بعد لگتا ہے کہ ان کا کیرئیر ختم ہوچکا ہے۔

ریسل مینیا 33 میں رومن رینز کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنا کوٹ، دستانے اور ہیٹ رنگ میں چھوڑنے کے بعد کہا جارہا ہے کہ انڈر ٹیکر نے ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا ہے اور اب وہ جسمانی طور پر رنگ میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔

ابھی تک ڈبلیو ڈبلیو ای یا انڈرٹیکر دونوں میں سے کسی نے بھی ریٹائرمنٹ کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے تاہم لیجنڈ ریسلر کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جو کہ اس بات کا عندیہ دیتی ہیں کہ اب ان کی واپسی لگ بھگ ناممکن ہے۔

گزشتہ سال ستمبر میں انڈر ٹیکر کی تصاویر سامنے آئی تھیں جن میں وہ بیساکھیوں کے سہارے کھڑے نظر آئے تھے جو کہ ان کے کولہوں کی سرجری کے بعد کی تھی۔

تاہم اس وقت انڈر ٹیکر نے یہ سرجری پوری طرح نہیں کروائی تھی اور اب وہ ہپ ریپلیسمنٹ سرجری کے لیے ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔

ان کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں وہ اپنی اہلیہ مچل میک کول کے ہمراہ نیویارک کے ڈیوڈ ایچ کوچ پویلین ہاسپٹل کے اندر جارہے ہیں۔

فوٹو بشکریہ نیویارک پوسٹ
فوٹو بشکریہ نیویارک پوسٹ

یہ ہسپتال ہڈیوں کی سرجری کے حوالے سے امریکا کا بہترین طبی مرکز سمجھا جاتا ہے اور انڈر ٹیکر یہاں اپنی فائنل سرجری کروائیں گے۔

کہا جارہا ہے کہ انہوں نے ریسل مینیا 33 میں رومن رینز سے مقابلے کے لیے اس سرجری کو التواءمیں ڈال دیا تھا تاہم اب وہ اس کے لیے کئی مراحل سے گزریں گے۔

انڈر ٹیکر 27 سال تک ریسلنگ کی دنیا میں سرگرم رہے جبکہ ریسل مینیا کے پچیس سالہ ریکارڈ میں انہوں نے 23 بار فتوحات سمیٹیں تاہم بظاہر ان کے کیرئیر کا اختتام شکست کے ساتھ ہوا۔

تبصرے (1) بند ہیں

sajid May 04, 2017 07:01pm
جناب یہ تصاویر تو پرانی ہیں اور ڈان نے ہی پہلے اسی طرح کی تصاویر پوسٹ کی تھیں سٹور ی کے ساتھ اس کے بعد انڈر ٹیکر نے کھیلا بھی اور اب وہی سٹوری دوبارہ ؟؟؟؟؟؟

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024