• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نائلہ جعفری کا علاج کےلیے حکومتی فنڈز لینے سے انکار

شائع May 4, 2017

کینسر جیسے مرض کی آخری اسٹیج میں مبتلا پاکستانی اداکارہ نائلہ جعفری نے وفاقی حکومت کی جانب سے علاج کے لیے ملنے والے فنڈز کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے نائلہ جعفری نے کہا کہ ’میں صدر پاکستان ممنون حسین کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے میرے علاج کے لیے فنڈز کی سہولت فراہم کی، تاہم مجھے حکومتی پالیسیاں قبول نہیں، میرے لیے میرا ضمیر جان سے زیادہ اہم ہے‘۔

اداکارہ نے بھارتی کاروباری شخصیت سجن جندال کی نواز شریف کے ساتھ ہونے والی ’خفیہ‘ میٹنگ کے لیے کیے گئے پاکستان کے دورے کی بھی مثال دی۔

اداکارہ نے کہا کہ ’اگر سجن جندل کو بھی پاکستان کا دورہ کرنا تھا تو انہیں پاکستان میں یہاں وہاں جانے کی آزادی نہیں ہونی چاہئے تھی اور قانون پر عملدرآمد ہونا چاہئے تھا‘۔

مزید پڑھیں: کینسر کی شکار اداکارہ نائلہ جعفری کی حالت تشویشناک

نائلہ جعفری نے مزید کہا کہ ’پاکستانی سرزمین پر اب بھی دھماکے ہورہے ہیں، بچے مررہے ہیں اور عوام بھارت کے ملوث ہونے پر احتجاج کررہے ہیں، تاہم ہماری حکومت نے صرف دو جملوں کی تعزیت جاری کردی، اس طرح اپنے دکھ کا اظہار نہیں کیا جاتا، عمل کرنا ضروری ہے‘۔

اداکارہ کا ماننا ہے کہ ان کی زندگی ان تمام لوگوں کے سامنے غیر اہم ہے جنہوں نے پاکستان میں تشدد اور دہشت گردی کے باعث اپنی جان گنوادی۔

اپنی اعلاج کے حوالے سے نائلہ جعفری نے کہا کہ ’میری صحت مداحوں کی دعائوں کے باعث بہتر ہورہی ہے، لوگ دور دور سے مجھے خون دینے ہسپتال آئے، مجھے لوگوں سے اتنا پیار ملا کہ اگر اب میں مر بھی جاؤں تو مجھے کوئی شکایت نہیں‘۔

البتہ نائلہ جعفری نے سندھ حکومت کے کلچرل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دی گئی ایک چھوٹی رقم ضرور قبول کی اور ان کا ارادہ ہے کہ بہتر ہونے کے بعد وہ یہ رقم ایدھی فاؤنڈیشن کو عطیہ کردیں گی۔

تبصرے (2) بند ہیں

Mohsin hussain May 05, 2017 02:30pm
Great action mam
Mohsin hussain May 05, 2017 02:32pm
I am very sad to see this that we are not united

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024