’جب آپ کی روٹی، کپڑا اور مکان بھی بن جائے‘
نیویارک میں ہر سال منعقد ہونے والی میٹ گالا کی شاندار تقریب اس سال بھی اس ہی پرجوش انداز میں منعقد ہوئی، سوشل میڈیا پر اس دن کی دھوم اب بھی برقرار ہے، تاہم اس کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ ایک اداکارہ کا لباس رہا۔
میٹ گالا کی تقریب میں بولی وڈ کی دو اداکاراوں نے ڈیبیو کیا، ان میں دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا شامل ہیں۔
دونوں اداکاراوں نے نامور ڈیزائنرز کے ملبوسات زیب تن کیے، دپیکا پڈوکون کے انداز کو ملی جلی رائے کا سامنا کرنا پڑا، تاہم پریانکا چوپڑا نے اپنے دلچسپ اور منفرد انداز کے لباس کے باعث شائقین کو پورے دن انٹرنیٹ پر مصروف رکھا۔
مزید پڑھیں: پریانکا اور دپیکا کا میٹ گالا میں ڈیبیو
ویسے تو اس سے قبل کئی بولی وڈ اداکاراؤں انداز کا اس قسم کے ایونٹس میں خاصہ مذاق بنایا جاچکا ہے، جس میں سونم کپور بھی شامل ہیں۔
تاہم پریانکا چوپڑا کے لباس پر بنائی جانے والی مزاحیہ میمز اس وقت سوشل میڈیا پر تمام تر توجہ بٹور رہی ہیں۔
پریانکا چوپڑا نے ڈیزائنر رالف لورین کی جانب سے ڈیزائنر کردہ کوٹ پہنا، جو نہایت منفرد انداز میں بنایا گیا تھا، پریانکا کا یہ نہایت لمبا کوٹ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
انٹرنیٹ پر اس لباس کے باعث پریانکا کا خوب مزاق بنایا گیا، اس کی چند مثالیں یہاں دیکھیں:
چائے پر آجانے والی ملائی یا پریانکا کا لمبا گاؤن؟
سردی میں چادر کا کام کرنے والا لباس
قانون کے ہاتھ بہت لمبے ہیں، لیکن پریانکا کے لباس سے زیادہ لمبے نہیں
مسٹر پرفیکٹشنسٹ کے گانے کی شوٹنگ میں پریانکا کی منفرد مدد
’جب آپ کی روٹی، کپڑا اور مکان بھی بن جائے‘
پیزا کھانا پسند کریں گے؟
فلم ’نائک 2‘ کا پہلا پوسٹر جاری
خلا سے مصر کی ایک تصویر