• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ایوانکا ٹرمپ پاکستانی کاروباری خاتون سے متاثر

شائع May 3, 2017
یہ ایوانکا کی دوسری کتاب ہے، ان کی پہلی کتاب 2009 میں شائع ہوئی
یہ ایوانکا کی دوسری کتاب ہے، ان کی پہلی کتاب 2009 میں شائع ہوئی

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے گھر سے باہر کام کرنے والی خواتین (ورکنگ وومن) کی رہنمائی کے لیے ایک کتاب لکھی ہے۔

اس کتاب کا نام ’وومن ہو ورک: ریرائٹنگ دی رولز فار سکسیس‘ (Women Who Work: Rewriting the Rules for Success) ہے، جس میں گھر سے باہر کام کرنے والی خواتین کو اپنی مدد آپ کے تحت آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق ایوانکا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ کتاب اپنے والد کے الیکشن میں جیتنے سے قبل لکھی تھی۔

خیال رہے کہ ایوانکا ٹرمپ خود ایک کاروباری خاتون ہیں، جن کے تین بچے ہیں، وہ اپنے والد یعنی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسسٹنٹ بھی ہیں، ایوانکا ٹرمپ امریکی صدر کے سینئر مشیر جیرڈ کشنر کی اہلیہ ہیں۔

ایوانکا کے مطابق اس کتاب کو لکھنے کا مقصد دوسروں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے، اس طرح وہ دوسری خواتین کو اپنا تجربہ بتانے کرنے کے ساتھ انہیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دے پائیں گی۔

ایوانکا ٹرمپ کئی خواتین سے متاثر ہیں جن کا تذکرہ انہوں نے اپنی کتاب میں کیا، ان میں سے ایک پاکستانی خاندان سے تعلق رکھنے والی کاروباری خاتون عنبر احمد ہیں، جنہوں نے نیو یارک میں موجود وال اسٹریٹ پر طویل عرصہ گزارنے کے بعد اپنی بیکری کھولی۔

اس کتاب میں کا ایک حصہ 35 سالہ ایوانکا ٹرمپ کی زندگی پر بھی ہے۔

ایوانکا ٹرمپ نے اپنی کتاب میں کئی اور محنت کش خواتین کا تذکرہ کیا، ان میں ووگ میگزین کی ایڈیٹر اینا ونتور کا نام بھی شامل کیا، جنہوں نے ایوانکا کو ایک نوکری کی پیشکش کی تاہم انہوں نے کام سے انکار کیا، وہ اس وقت اپنی یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرنے میں مصروف تھیں۔

ایوانکا ٹرمپ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ بہت زیادہ مصروف موقعوں میں جیسے ان کے والد کی صدارتی مہم کے دوران انہوں نے اپنا خیال کرنا چھوڑ دیا، جس کی وجہ یہ تھی کہ یہ وقت کام اور خاندان کے لیے ہے۔

ایوانکا ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ اس کتاب سے ملنے والا منافع وہ خیراتی کاموں میں صرف کریں گی۔

انہوں نے اپنے فیس بک پر لکھا کہ ’حکومتی اخلاقیات کے قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے میں یہ بات صاف کردوں کہ یہ میرا ذاتی پروجیکٹ ہے، اور اپنی زندگی کے ایک دوسرے دور میں لکھا تھا‘۔

ایوانکا ٹرمپ کی پہلی کتاب ’دی ٹرمپ کارڈز‘ 2009 میں شائع ہوئی تھی، جسے بےحد پذیرائی ملی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024