• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یوٹیوب میں خاموشی سے بڑی تبدیلی کردی گئی

شائع May 2, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر یہ کہا جائے کہ یوٹیوب پاکستان میں ویڈیوز دیکھنے کے حوالے سے سب سے مقبول سائٹ ہے تو غلط نہیں ہوگا مگر آپ کو علم ہے کہ گوگل کی ویب سائٹ نے آج خاموشی سے ایک بڑی تبدیلی کردی ہے۔

جی ہاں منگل سے یوٹیوب ویب سائٹ کو مکمل طور پر بدلنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

اب اس ویب سائٹ کا ڈیزائن بالکل نیا ہوگا جسے آپ بھی آزما سکتے ہیں۔

آپ اس لنک پر کلک کرکے نئے ڈیزائن کے لیے سائن اپ ہوسکتے ہیں جو کہ بتدریج ہر ایک کے لیے دستیاب ہوگا۔

تاہم اس نئے ڈیزائن کی تمام صارفین تک فراہمی میں کتنا وقت لگ سکتا ہے وہ ابھی کہنا ممکن نہیں تاہم اب اسے چیک بلکہ استعمال کرسکتے ہیں۔

یوٹیوب کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق سائٹ کی ڈیزائن کی اپ ڈیٹ میٹریل ڈیزائن پر مبنی ہے جو کہ گوگل کی اپنی تیار کردہ ڈیزائن لینگویج ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس نئے ڈیزائن سے کمپنی کو مستقبل میں تیزی سے نئے فیچرز کا اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

یوٹیوب کا نیا ہوم پیج اب کچھ ایسے نظر آئے گا۔

فوٹو بشکریہ یوٹیوب
فوٹو بشکریہ یوٹیوب

اس کے علاوہ اس میں نئی ڈارک تھیم بھی شامل ہے جسے آپ اپنے اکاﺅنٹ کی تصویر پر کلک کرکے نیچے ڈارک تھیم کو آن کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ یوٹیوب
فوٹو بشکریہ یوٹیوب

اس کے علاوہ اب چینیل پیجز اب کچھ ایسے نظر آئیں گے۔

فوٹو بشکریہ یوٹیوب
فوٹو بشکریہ یوٹیوب

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024