• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

شائع May 2, 2017

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کے کاروباری روز مندی کا رجحان رہا اور بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں 611 پوائنٹس (1.24 فیصد) کی کمی دیکھی گئی۔

مندی کے باعث 100 انڈیکس 48 ہزار 689 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری حجم کے لحاظ سے سیمنٹ سیکٹر نمایاں رہا جبکہ دیگر شعبوں میں کاروباری سرگرمی اوسط سے کم رہی۔

عارف حبیب کارپوریشن کے تجزیہ کار احسن محنتی نے کہا کہ ’نیوز لیکس انکوائری رپورٹ پر سول ملٹری تعلقات میں تناؤ کے باعث سرمایہ کاروں میں خدشات پائے جاتے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اس کے علاوہ آئی ایم ایف کی جانب سے ڈیٹ سروس کے بوجھ پر تنبیہ، بڑھتے ہوئے درآمدی بِل اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی نے اسٹاک مارکیٹ میں آنے والی مندی میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔‘

منگل کے روز 100 انڈیکس میں 8 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مالیت 8 ارب 6 کروڑ روپے رہی۔

مجموعی طور پر 372 کمپنیوں کے شیئز کا کاروبار ہوا جن میں سے 86 کی قدر میں اضافہ، 271 کی قیمتوں میں کمی اور 15 کی قدر میں استحکام رہا۔

واضح رہے کہ ملکی سیاسی صورتحال میں بے یقینی اور سول ملٹری تعلقات میں تناؤ کے باعث گزشتہ چند روز سے حصص مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا جارہا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کا اختتام بھی منفی زون میں ہوا اور 100 انڈیکس میں 181 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس سے قبل جمعرات کے روز بھی بینچ مارک 100 انڈیکس میں 346 پوائنٹس (0.69 فیصد) کی کمی دیکھی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024