• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

باہوبلی کا ولن ایک آنکھ سے نابینا

شائع May 1, 2017 اپ ڈیٹ May 2, 2017
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

بھارت کی مہنگی ترین فلم باہوبلی ٹو دی کنکلوژن گزشتہ ہفتے ریلیز ہوئی اور اس نے متعدد باکس آفس ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔

تاہم اگر پربہاس اس فلم کے ہیرو ہیں تو رانا دگوبتی اس کے ولن ہیں اور ان دونوں کی اداکاری کو دیکھنے والوں نے سراہا ہے۔

مگر رانا دگوبتی کو بہت زیادہ سراہا جارہا ہے جو کہ ہیرو باہوبلی کے مقابلے میں مثالی ولن بھلالادیوا کے روپ میں نظر آئے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ اداکار ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہیں؟

جی ہاں اس تیلگو اداکار کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے یہ انکشاف کیا اور پرستار دنگ رہ گئے۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق رانا دگوبتی صرف بائیں آنکھ سے ہی دیکھ سکتے ہیں۔

ایک تیلگو پروگرام کے دوران جہاں معروف شخصیات کو مدعو کرکے مختلف امراض کے شکار افراد کی مدد کی جاتی ہے، وہاں رانا دگوبتی نے اپنی معذوری کے بارے میں بات کی۔

وہاں لوگ یہ جان کر دنگ رہ گئے جب انہوں نے کہا 'کیا میں آپ کو ایک بات بتاﺅں؟ میں دائیں آنکھ سے نابینا ہوں اور صرف بائیں آنکھ سے ہی دیکھ سکتا ہوں۔ اور یہ آنکھ بھی کسی اور کی ہے جو اس نے اپنی موت کے بعد مجھے عطیہ کی'۔

پروگرام کے دوران اپنی بائیں آنکھ پر ہاتھ رکھتے ہوئے انہوں نے کہا ' اگر میں اپنی یہ آنکھ بند کروں میں کسی کو نہیں دیکھ سکتا'۔

پروگرام کے دوران ایک آنکھ سے محروم خاتون سے بات کرتے ہوئے رانا دگوبتی نے کہا کہ بینائی سے محرومی آپ کو یا آپ کے بچے کو جینے سے نہیں روکتی یا کسی دباﺅ یا ڈر کا شکار نہیں بناتی۔

آٹھ سال سے اداکاری کے شعبے میں سرگرم رانا دگوبتی کو باہوبلی فرنچائز کی بدولت دنیا بھر میں شہرت ملی ہے۔

واضح رہے کہ باہوبلی 2 نے تین دن میں دنیا بھر سے 500 کروڑ انڈین روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جبکہ اس کے پہلے حصے نے دنیا بھر میں 650 کروڑ روپے کمائے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024