• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

’باہوبلی 2‘ : ایک دن میں 113کروڑ روپے کی کمائی

شائع April 29, 2017 اپ ڈیٹ May 2, 2017
اس فلم کے پہلے حصے کو 2015 میں ریلیز کیا تھا — فوٹو/ پبلسٹی
اس فلم کے پہلے حصے کو 2015 میں ریلیز کیا تھا — فوٹو/ پبلسٹی

ہندوستان کی تاریخی جنگ پر بنی بولی وڈ کی مہنگی ترین فلم 'باہوبلی' کے دوسرے حصے ’باہوبلی 2‘ کو نمائش کے لیے پیش کردیا گیا، جس نے ریلیز ہوتے ہی ہندوستانی باکس آفس پر دھوم مچادی۔

ڈھائی ارب روپے لاگت سے دو حصوں میں بننے والی اس فلم کے ہدایت کار ایس ایس راجاماؤلی ہیں۔

اس فلم کے پہلے حصے کو 2015 میں ریلیز کیا تھا۔

فلم 'باہوبلی' کا مقابلہ ہولی وڈ فلم 300 سے کیا گیا تھا جس کے دوسرے حصے کو بھی بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

فلم کے بڑے بجٹ اور خاص انداز سے فلمائے گئے مناظر شائقین کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 4 زبانوں میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے پہلے روز 113 کروڑ ہندوستان روپے کمائے۔

مزید پڑھیں: مہابھارتا: ’باہوبلی‘ کے بعد مہنگی ترین ہندوستانی فلم

اس فلم نے بولی وڈ کی کامیاب فلم ’دنگل‘ اور ’سلطان‘ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

خیال رہے کہ باہوبلی کے علاوہ بولی وڈ میں بننے والی دوسری بڑے بجٹ کی فلمیں یہ ہیں۔

2010 میں ریلیز ہونے والی فلم 'ربوٹ' کا بجٹ 35 ملین ڈالرز تھا جسے تامل، ہندی اور تیلگو زبانوں میں پیش کیا گیا۔

شاہ رخ خان کی 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم 'را -ون' 24 ملین ڈالر کے بڑے بجٹ سے بنائی گئی۔

2013 کی فلم 'دھوم 3' 15.7 ملین ڈالر کے بڑے بجٹ سے تایر کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024