• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سوئس کمپنیاں سی پیک میں شمولیت کی خواہاں

شائع April 28, 2017

کراچی میں تعینات سوئس قونصل جنرل فلپ کروزیئر کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ حکومت چاہتی ہے کہ اس کی کمپنیاں پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھائے جو دوطرفہ تجارت اور کاروبار کی بہتری کے لیے معاون ہوگا۔

فلپ کروزیئر سوئٹزرلینڈ کے قونصل جنرل اور سوئس بزنس کونسل آف پاکستان کی جانب سے سی پیک میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے مواقع کے حوالے سے ایک تعارفی پروگرام کے بعد کراچی میں ایک پریس کانفرنس کررہے تھے۔

کروزیئر کا کہنا تھا کہ نیٹ ورک کے قیام، خیالات کے تبادلے اور سی پیک کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دستیاب مواقعوں کے حوالے سے اسی طرح کا ایک اجلاس حال ہی میں اسلام آباد میں ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اکثر غیر ملکی سرمایہ کار سی پیک کو صرف چین اور پاکستان کا مشترکہ منصوبہ تصور کیے ہوئے ہیں تاہم جس طرح منصوبے کو وسعت دی گئی ہے، دیگر ممالک کو راہداری کا حصہ بننے کے لیے کئی کاروباری مواقع پیدا ہورہے ہیں'۔

دوسری جانب سوئس بزنس کونسل آف پاکستان کے صدر فرحت علی کا کہنا تھا کہ سی پیک کاروبار کے لیے بہترین مواقع فراہم کرے گا۔


یہ رپورٹ 28 اپریل 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024