• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

ظہیر خان کی شاہ رخ کی ساتھی اداکارہ سے منگنی

شائع April 25, 2017 اپ ڈیٹ April 26, 2017
ظہیر خان انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔
ظہیر خان انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔

انڈین کرکٹرز کی شادیوں کا سیزن مکل زور و شور سے جاری ہے اور یوراج سنگھ کے بعد اب ظہیر خان نے بھی اپنی منگنی کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا۔

انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی ڈیئر ڈیولز کی قیادت کرنے والے ظہیر خان نے دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ کے دوران اپنی منگنی کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا۔

ظہیر خان کی منگیتر کوئی عام شخصیت نہیں بلکہ کامیاب بالی وڈ فلم ’چک دے انڈیا‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ اہم کردار ادا کرنے والی خوبصورت اداکارہ ساگاریکا گھاٹگے ہیں۔

ان دونوں کی قربت کی خبریں اس منظر عام پر آئی تھیں جب حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہندوستانی کرکٹر یوراج سنگھ کی شادی پر دونوں نے ساتھ شرکت کی تھی۔

ظہیر خان نے ٹوئٹر پر اپنی منگیتر کی انگوٹھی کے ساتھ ایک تصویر لگا کر منگنی کا اعلان کیا۔

ساگاریکا نے کہا کہ ظہیر نے انہیں شادی کی پیشکش کر کے حیران کردیا اور وہ خود بھی اس بارے میں لاعلم تھیں۔

بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ ظہیر خان کی آئی پی ایل میچوں میں مصروفیت کے سبب ابھی شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا لیکن اس بارے میں جلد ہی کوئی اعلان کردیا جائے گا۔

2011 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے رکن ظہیر خان انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں لیکن لیگ کی سطح پر اب بھی کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025