• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm

صنم بلوچ کی ’استخارہ‘ کے ساتھ ٹی وی پر واپسی

شائع April 24, 2017

پاکستانی اداکار صنم بلوچ آخری مرتبہ ٹیلی فلم ’ایک تھی مریم‘ میں نظر آئیں تھی، اور اب وہ بہت جلد ’استخارہ‘ نامی ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے صنم بلوچ کا کہنا تھا کہ ’یہ ڈرامہ اداکار فہد مصطفیٰ کی پروڈکشن کمپنی بگ بینگ پروڈکشن کے بینر تلے بننے جارہا ہے، جس کی کہانی نائیلا انصاری نے تحریر کی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس ڈرامے میں میرے ساتھ سرمد کھوسٹ مرکزی کردار ادا کریں گے، میں ایک ایسی لڑکی بنی ہوں جس کی کالج کی تعلیم مکمل ہوتے ہی شادی کردی جاتی ہے‘۔

صنم بلوچ کے مطابق ’میں ابھی بہت زیادہ کہانی کے بارے میں نہیں بتاسکتی، بس یہ کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے جس کی شادی ایک بڑی عمر کے شخص سے کرائی جاتی ہے‘۔

اداکارہ نے بتایا کہ 25 اقساط پر مبنی اس ڈرامے کو اے آر وائے پر نشر کیا جائے گا، جس میں شیروز سبزواری، کرن عباسی اور شمیم حلالی بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔

اس ڈرامے کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025