• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اس تصویر میں کیا خوفناک چیز چھپی ہے؟

شائع April 24, 2017
فوٹو بشکریہ جیف لی جونسن
فوٹو بشکریہ جیف لی جونسن

انٹرنیٹ پر اکثر ایسی تصویریں سامنے آتی ہیں جو آنکھوں کو دھوکا دیتی ہیں مگر اس تصویر نے تو ہزاروں افراد کو نہ صرف اپنا سر کھجانے بلکہ خوف سے ناخن چبانے پر بھی مجبور کردیا۔

پہلی نظر میں عام سی نظر آنے والی اس تصویر میں بہت کچھ ایسا چھپا ہوا ہے جو ذہن گھما دیتا ہے۔

درحقیقت اس نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی جس کی وجہ اس میں چند چھوٹی مگر دہشت ناک تفصیلات ہیں۔

آپ خود غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ آخر اس تصویر میں کیا گڑبڑ چھپی ہوئی ہے؟

اور خیال رہے وہ ایک نہیں بلکہ کئی ہیں جو اس معصوم نظر آنے والی تصویر کو ہارر فلم کا ایک سین بنا دیتی ہیں۔

تو آپ کتنی ایسی چیزیں پکڑنے میں کامیاب ہوسکیں؟

کچھ چیزیں تو بالکل واضح ہیں جیسے کافی کے کپ میں کھوپڑی یا وہ خاتون جس نے بچے کا ہاتھ پکڑ رکھا ہے۔

یہ تصویر ریڈیٹ میں پوسٹ کی گئی تھی مگر بہت کم افراد ہی اس میں موجود تمام چیزیں پکڑنے میں کامیاب ہوسکے۔

اگر آپ بھی ناکام رہے ہیں تو نیچے تصویر میں تمام جوابات موجود ہیں۔

اس تصویر کو بلیو پلیٹ اسپیشل کا نام دیا گیا ہے جسے جیف لی جونسن نامی آرٹسٹ نے تیار کیا ہے۔

فوٹو بشکریہ جیف لی جونسن
فوٹو بشکریہ جیف لی جونسن

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024