• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

ایاز صادق کی ایران کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت

شائع April 23, 2017

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایران اور پاکستان کو مشترکہ مفادات کے لیے قریب آنے کی خاطر دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ پر زور دیا۔

ایاز صادق نے پاکستانی پارلیمانی وفد کے ہمرا ایران کے دورے کےموقع پر ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔

ایران کے دورے پر موجود ایاز صادق نے مہمان ملک کے اہم پارلیمانی اور سیاسی رہنماوں سے بارڈر سیکیورٹی کے پیچیدہ مسائل، افغانستان اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر مذاکرات کیے۔

ایران سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گفتگو کے دوران یمن اور شام کے مسئلے کے علاوہ تجارت اور دیگر باہمی مفادات کے معاملات زیر بحث رہے۔

علی لاریجانی سے ملاقات کے دوران ایاز صادق نے زور دیا کہ دونوں ملکوں کو ترقی اور مسلم دنیا کے لیے مل کر کام کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں فرقہ واریت میں تقسیم نہیں ہونا چاہیے اور مسلمانوں کے اتحاد اور بہتری کے لیے سوچنا چاہیے’۔

انھوں نے ایرانی رہنماوں سے پاکستانی چاول، کپاس، فروٹ اور دیگر اشیا کی برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانے پر بھی زور دیا۔

ایاز صادق نے ایرانی برآمدات میں اضافے کے لیے ایران کو پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں شمولیت کی بھی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران، پاک-چین راہداری منصوبے میں شمولیت کا خواہش مند

افغانستان کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کو اپنے معاملات بیرونی مداخلت کے بغیر آپس میں حل کرنا چاہیے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی حالت زار کو بھی نمایاں کیا۔

علی لاریجانی نے پاکستانی پارلیمانی وفد کو خوش آمدید کرتے ہوئے اپنی گفتگو میں ایرانی تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔

ایران نے پاکستان کی جانب سے چین، ایران، پاکستان اور افغانستان کے درمیان پارلیمنٹری پیس کانفرنس کے لیے اٹھائے جانے والے قدم کی حمایت کااعلان کیا۔


یہ خبر 23 اپریل 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024