• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ڈھول تاشے، رقص اور مٹھائیاں

شائع April 20, 2017

لاہور: سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ جاری ہونے کے بعد حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ملک بھر میں اور بالخصوس لاہور میں شاندار جشن منایا۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے خلاف مزید تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی تاہم وزیراعظم کو نااہل قرار نہیں دیا گیا۔

ن لیگ پہلے ہی یہ کہہ چکی تھی کہ وزیراعظم کی نااہلی کے علاوہ کوئی بھی فیصلہ ان کی فتح ہوگی۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی لیگی کارکنوں نے بکروں کے صدقے دیے، مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔

فیصلے کے بعد ن لیگ کے کارکن محو رقص ہیں — فوٹو اے ایف پی
فیصلے کے بعد ن لیگ کے کارکن محو رقص ہیں — فوٹو اے ایف پی

پاناما پیپرز کیس کا فیصلہ سننے کے بعد ن لیگ کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے— فوٹو اے ایف پی
پاناما پیپرز کیس کا فیصلہ سننے کے بعد ن لیگ کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے— فوٹو اے ایف پی

کارکنوں نے وزیراعظم نواز شریف کے پوسٹرز اور انتخابی نشان شیر کے پتلے اٹھارکھے تھے— فوٹو / اے ایف پی
کارکنوں نے وزیراعظم نواز شریف کے پوسٹرز اور انتخابی نشان شیر کے پتلے اٹھارکھے تھے— فوٹو / اے ایف پی

خواتین کارکنوں نے بھی جش میں حصہ لیا اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی — فوٹو / رائٹرز
خواتین کارکنوں نے بھی جش میں حصہ لیا اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی — فوٹو / رائٹرز

ن لیگ کے ورکرز وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کو مٹھائی پیش کررہے ہیں— فوٹو/ اے پی پی
ن لیگ کے ورکرز وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کو مٹھائی پیش کررہے ہیں— فوٹو/ اے پی پی

حکمراں جماعت کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا — فوٹو / اے ایف پی
حکمراں جماعت کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا — فوٹو / اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024