• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

خیبر پختونخوا: تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نااہل قرار

شائع April 20, 2017

شانگلہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمُنیم خان کو نااہل قرار دے دیا۔

عبدالمنیم خان 2013 کے عام انتخابات میں شانگلہ سے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

عبدالمنیم خان کو 2013 کے انتخابات سے قبل حاضر سروس سرکاری اسکول ٹیچر ہونے کے الزامات کے باعث نااہل قرار دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ مخالف امیدوار شیر عالم کی درخواست پر سنایا، جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ عبدالمنیم خان ضلع کوہستان میں پرائمری کے اسکول ٹیچر تھے۔

شیر عالم کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ قانون کے مطابق کوئی سرکاری ملازم، اپنی ریٹائرمنٹ کو دو سال مکمل ہونے سے قبل انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔

عبدالمنیم خان شانگلہ سے رکن صوبائی اسمبلی ہونے کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے مشیر کے طور پر بھی فرائض انجام دے رہے تھے۔

وہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاحت بھی تھے اور ان کے ہمراہ روڈ شو میں شرکت کے لیے چین بھی گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024