• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پسینے کی ناگوار بو سے نجات کا آسان نسخہ

شائع April 18, 2017
یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے— شٹر اسٹاک فوٹو

اگرچہ پسینہ آنا ایک قدرتی عمل ہے جو جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے تاہم اکثر افراد میں یہ جسمانی بو کا باعث بنتا ہے۔

اگر آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہے تو اس سے نجات بہت آسان ہے۔

یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

تحقیق کے مطابق ہماری غذا درحقیقت پسینے سے خارج ہونے والی بو پر اثر انداز ہوتی ہے اور کچھ غذائیں اس مخصوص بو کو ناگوار بننے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ کیروٹین سے بھرپور غذا اپنی ورم کش خصوصیات، دفاعی نظام کو مضبوط بنانے اور جلد کی رنگت میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ جسمانی بو پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں۔

گاجر، گریپ فروٹ، میٹھے کدو، مالٹے شکر قندی، پپیتہ، تربوز، آم، پالک، ٹماٹر اور شملہ مرچ وغیرہ کیروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ زیادہ پسینے کے اخراج کے باوجود جسمانی بو کو ناگوار نہیں بننے دیتے۔

اسی طرح گوشت، انڈے اور چربی سے بھرپور غذا بھی جسمانی بو کو برا نہیں ہونے دیتی جبکہ پروٹین سے بھرپور خوراک بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جنک فوڈ جسمانی بو کو ناگوار بنانے کا باعث بنتی ہیں جبکہ یہ مجموعی صحت کے لیے زیادہ اچھی غذا نہیں۔

اگر تو آپ گرمیوں میں پسینے کے اخراج کے باوجود اس کی بو دوسروں کے لیے ناگوار بنانے سے بچانا چاہتے ہیں تو اوپر درج کی گئی غذائیں اس مسئلے سے نجات کا آسان حل ہیں۔

یہ تحقیق طبی جریدے ایوولیشن اینڈ ہیومین بی ہیوئیر میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024