• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

انڈر-13 ہوسٹن اسکواش ٹرافی پاکستان کے حذیفہ کے نام

شائع April 17, 2017

پاکستان کے نوعمرکھلاڑی محمد حذیفہ ابراہیم نے انڈر-13 ہوسٹن جونیئر انٹرنیشنل اسکواش چمپیئن شپ 2017 کے فائنل میں بھارتی نژاد امریکی کھلاڑی کو شکست دے کر چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

حذیفہ نے کیریئرکی ساتویں کامیابی حاصل کی—
حذیفہ نے کیریئرکی ساتویں کامیابی حاصل کی—

امریکا کے شہر ہوسٹن میں کھیلی گئی چمپیئن شپ کے فائنل میں حذیفہ نے بھارتی کے روہیل باتھیجا کو 3-2 سے زیر کر کے ٹرافی حاصل کرلی۔

حذیفہ اور روہیل باتھیجا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا تاہم پاکستانی کم سن کھلاڑی نے مخالف کھلاڑی کو 11-1، 4-11، 11-7، 9-11 اور 13-11 سے زیر کرلیا۔

چمپیئن شپ کے منتظم جہانزیب خان نے فاتح کھلاڑی کو ٹرافی تھمادی۔

خیال رہے کہہ حذیفہ کی بین الاقوامی سطح پر یہ ساتویں بڑی کامیابی ہے اور اب تک 7 ٹرافی جیت چکے ہیں۔

پاکستان کی تاریخ اسکواش کے حوالے سے بڑی روشن ہے جہاں جہانگیر خان اور جان شیر خان نے 80 اور 90 کی دہائی میں دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 اپریل 2025
کارٹون : 25 اپریل 2025