• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

نوکیا کا فلیگ شپ فون کیسا ہوگا؟

شائع April 16, 2017
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

نوکیا کے تین اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز آئندہ چند ہفتوں میں فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں مگ اس کمپنی نے اپنے فلیگ شپ ڈیوائس کو بھی متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی ہے۔

مختلف رپورٹس کے مطابق نوکیا کی جانب سے فلیگ شپ نوکیا نائن نامی اسمارٹ فون پر کام کیا جارہا ہے جو کہ اس کی جانب سے گلیکسی ایس ایٹ اور آئی فون ایٹ کے مقابلے پر اتار ا جائے گا۔

اس فون کے حوالے سے لیکس سے اندازہ ہوتا ہے کہ نوکیا نائن فیچرز کے لحاظ سے سام سنگ کے گلیکسی ایس ایٹ سے بھی بہتر ہوسکتا ہے اور اس کا ڈیزائن بھی زیادہ خوبصورت ہوگا۔

نوکیا نائن اور ایٹ کے خاکے منظرعام پر آئے ہیں جس میں ان کے فیچرز اور قیمت کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ نوکیا پاور یوزر
فوٹو بشکریہ نوکیا پاور یوزر

نوکیا نائن بیزل لیس اسکرین والا فون ہوسکتا ہے جس میں ہوم بٹن کو ختم کردیا جائے گا جبکہ فنگر پرنٹ سنسر بیک پر چلا جائے گا۔

فون میں ڈوئل کیمرہ بھی موجود ہوگا جہاں فنگر پرنٹ کے ساتھ اس کا ڈیزائن گلیکسی ایس ایٹ سے بہتر لگتا ہے۔

یہ 5.5 انچ کے او ایل ای ڈی ڈسپلے والا فون ہوگا جس میں اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر، سکس جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج وغیرہ موجود ہوں گے۔

اس کے ڈوئل لینس کیمرے بائیس میگا پکسل کے ہوں گے جبکہ فرنٹ کیمرہ 12 میگا پکسل ہوگا، اسی طرح 3800 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی جس میں کوئیک چارج 4.0 کی صلاحیت ہوگی۔

اینڈرائیڈ نوگیٹ کے ساتھ یہ فون واٹر پروف بھی ہوسکتا ہے۔

یہ فون ممکنہ طور پر رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران سامنے آسکتا ہے اور اس کی قیمت 699 ڈالرز ہونے کا امکان ہے۔

نوکیا ایٹ ممکنہ طور پر نوکیا نائن کا سستا ورژن ہوگا جس میں ہوم بٹن موجود ہوگا تاہم اس میں بھی ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

jasoos Apr 16, 2017 11:44pm
اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر، ڈوئل کیمرہ کو سپورٹ نہی کرتا۔۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024