• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گلیکسی اور آئی فون کے مشترکہ ڈیزائن والا نیا اسمارٹ فون

شائع April 16, 2017
— فوٹو بشکریہ ویوو
— فوٹو بشکریہ ویوو

تصور کریں کہ آئی فون سیون اور گلیکسی ایس سیون ایج کو آپس میں ملایا جائے تو کیسا فون نظر آئے گا؟

کم از کم چینی کمپنی ویوو نے تو کچھ ایسا ہی کیا ہے اور دو مشہور کمپنیوں کے فلیگ شپ فونز کی خصوصیات کو ایک ڈیوائس میں اکھٹا کردیا ہے۔

ویوو ایکس پلے سکس آئی فون اور گلیکسی ایس سیون ایج کے ڈیزائن کا مکسچر ہے جس میں سام سنگ جیسا ڈسپلے دیا گیا ہے ،جبکہ ایپل سے متاثر ہوکر اس کے بیک پر انٹینا بینڈنگ موجود ہے۔

یہ فون اینڈرائیڈ مارش میلو آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہے جسے کمپنی نے اپنے ورژن فن ٹچ سے اپ ڈیٹ کیا ہے۔

یہاں بھی کمپنی نے اینڈرائیڈ کو ایپل کے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم سے ملا دیا ہے اور یہ تجربہ بظاہر کچھ زیادہ اچھا نہیں۔

5.46 انچ کی کواڈ ایچ ڈی ڈسپلے، ڈوئل رئیر کیمرہ جس میں ایک بارہ جبکہ دوسرا پانچ میگا پکسل کا ہے اور اس کے ساتھ ڈوئل ایل ای ڈی فلیش بھی موجود ہے۔

اس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 820 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج ہے۔

اس کی بیٹری بھی کافی طاقتور ہے جو کہ 4080 ایم اے ایچ ہے۔

اور اس کو خریدنا چاہتے ہیں تو یہ سستا نہیں کیونکہ اسے چین میں 655 ڈالرز (68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024